یوم قائداعظم کے سلسلے میں سائیکل ریس 22 دسمبر کو منعقد ہوگی

یوم قائداعظم کے سلسلے میں سائیکل ریس 22 دسمبر کو منعقد ہوگی

  

پشا(سپورٹس رپورٹر) یوم قائداعظم کے سلسلے میں صوبائی سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام سائیکل ریس بائیس دسمبر کو پشاور میں منعقد ہوگی جس میں پشاور ڈویژن کے 60 سے زائد سائیکلسٹ شرکت کررہے ہیں ، خیبر پختونخوا سائیکلگ ایسوسی ایشن کے صدر نثا ر احمد کے مطابق صوبائی سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام ہر سال کی طرح اس سال میں 25 دسمبر یوم قائداعظم کے سلسلے میں سائیکل ریس کا انعقاد کیاگیا جس جو کہ بائیس دسمبر دوپہر دو بجے نادرن بائے پاس رنگ روڈ پر منعقد ہوگی جس کو ٹوٹل 28 کلومیٹر پر محیط ہے ، جس میں پشاور ڈویژن کے 60 سائیکلسٹ دس مختلف کلبز کے شرکت کررہے ہیں ۔ ریس کے چیف جج صوبائی سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری سرمد شباب ہیں ، ریس کا باضابطہ افتتاح پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل سید اظہر علی شاہ کرینگے جبکہ اختتامی تقریب کے موقع پر سابق صوبائی وزیر کھیل سید عاقل شاہ مہمان خصوصی ہونگے ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -