عوام کو درپیش مسائل کو ترجیح حاصل ہے ،اے سی تخت بھائی

عوام کو درپیش مسائل کو ترجیح حاصل ہے ،اے سی تخت بھائی

  

شیرگڑھ ( نامہ نگار) اسٹنٹ کمشنر تخت بھائی رحمت وزیر نے کہا ہے کہ عوام کے مسائل کرنا ،حفظان صحت کے تحت ضرورت زندگی کے علاوہ صحت کی سہولت فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے جعلی ڈاکٹروں اور لیبارٹریوں کے خلاف گرینڈ اپریشن شروع کیا ہے اور خبردار کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی غلط کام کرے گا وہ سرکاری مہمان بنا دوں گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحصیل تخت بھائی کے مختلف علاقوں جلالہ تخت بھائی سٹی،مزدور اباد ،گوجر گڑی جھنڈئی اور فضل اباد میں قائم مختلف غیر قانونی لیبارٹریوں اور کلینکوں پر چھاپے مار کرجعلی ادویات قبضے میں لیکران کے دوکانوں کو سیل کر دئیے گئے اس موقع پر انکے ساتھ ھلیتھ کےئر کمشنر مردان محمد اسحاق خان اور فوڈ انسپکٹرمنظور خان بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ عوام کو صاف ستھرا ماحول اور خوارک فراہم کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے انہوں نے ڈاکٹر اور لیبارٹریوں کے مالکان سے اپیل کی کہ انسانی جانوں سے نہ کھلیں ورنہ ایسے افراد کے ساتھ اہنی ہاتھوں سے نمٹ لوں گا انہوں نے تاجروں سے اپیل کی کہ ملاوٹ سے پرہیز کریں اور عوام کو سرکاری نرخ کے مطابق ضرورت زندگی فروخت کریں اگر کسی کو غیر قانونی کاروبارمیں پکڑ لیا گیا تو اس کو سرکاری مہمان بنادوں گا

مزید :

پشاورصفحہ آخر -