پیس یوتھ سپورٹس فیسٹول اگلے ماہ سے شروع ہوگا ، افتخار الٰہی
پشاور(سپورٹس رپورٹر)انصاف سپورٹس اینڈ کلچرل کمیٹی پاکستان کے مرکزی صدرافتخارالہی نے کہاہے پیس یوتھ سپورٹس فیسٹول ہمارا صوبہ خیبرپختونخواکے بچوں اورجوانوں کے لیے عظیم الشان تحفہ ہوگا ایونٹ اگلے سال سے پشاورمیں منعقد کرارہے ہیں جس کے تمام تراخراجات ازخود برداشت کریں گے تین سال قبل بھی صوبے کے پریشان ،مایوس افرادکے لیے پاکستان کے نامی گرامی کھلاڑی شاہد اآفریدی،یونس، خان، شعیب اختر،عبدالقادراورکئی ایک نامورستاروں کوپشاورلائیں تھے اب ایک مرتبہ پھرپشاورکوسپورٹس کی بین الاقوامی سرگرمیوں کامرکز بناہمارامقصد بناہے ان خیالات کااظہارانہوں نے میڈیا سنٹر پشاورمیں ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پرپشاورڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے سابقہ صدرسید فیاض علی شاہ، صوبائی سوئمنگ ایسوسی ایشن کے صدرآصف اورکزئی،سمیت ڈاکٹرفیصل، عمران اللہ ،شرافت،ڈسٹرکٹ چیئر مین گل حیدر،فرازخلیل،اسماعیل خان بھی موجودتھے۔افتخارالہی نے بتایاکہ تحریک انصاف کی حکومت،خاص کرعمران خان صوبہ خیبرپختونخواکے نوجوانو ں کی صلاحیتوں سے باخوبی واقف ہیں اوروہ چاہتے ہیں کہ یہاں کے نوجوانوں کے لیے کھیلوں کے میدان آبادہواسی غرض سے ہم نے تین سال قبل پشاورمیں باوجود خطرات کے ملک کے ٹاپ کرکٹرز کامیلہ سجایاتھاجس کی پوری دنیامیں پزیرائی ہمیں اورپشاور کے حصے میں آئی تھی بعدازاں ہماری کارکردگی کچھ لوگوں پرناگوارگذرئی،ہم نے مزید کام کرنے کی بجائے خاموش اختیارکرلی ہم پھر میدان میں آئے ہیں مخالفت ،حسد اورجلنے والوں کامقابلہ کریں گے ۔انہوں نے بتایاکہ پیس یوتھ سپورٹس فیسٹول کاپہلامرحلہ کرکٹ سے اگلے سال 25جنوری سے شروع ہوگا۔دوسرامرحلہ 25 فروری جبکہ تیسرااوراخری مرحلہ 25 مارچ کومنعقد کیاجائیگاان تمام مراحل کاباضابطہ اعلان پہلے مرحلے کے موقع پرکریں گے کرکٹ میں ملکی وبین الاقوامی ٹیمیں بھی شریک ہونگیں سیکورٹی کلیئرنس تک نام اوپن نہیں کرناچاہتے ہیں تاہم پشاورکی رونقین پھرسے بحال کرناہمار اعزم ہیں انہوں ں نے پیس یوتھ سپورٹس فیسٹول کے لیے حکومت اوردیگر قومی وبین الاقوامی اداروں سے بھی تعاون کی اپیل کی اورکہاکہ سب ہمارے ہاتھ مزید مضبوط بنائیں