نوشہرہ ،ضلع کونسل کو فنڈز نہ ملنے پر اپوزیشن اور خواتین اراکین سراپا احتجاج

نوشہرہ ،ضلع کونسل کو فنڈز نہ ملنے پر اپوزیشن اور خواتین اراکین سراپا احتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نوشہرہ(بیورورپورٹ)ضلع کونسل نوشہرہ میں فنڈ نہ ملنے پر اپوزیشن اور خواتین اراکین ضلع کونسل سراپا احتجاج سوئی گیس کی ناروا لوڈشیڈنگ ، سڑکوں کی تعمیر میں ناقص میٹریل کااستعمال اور تحصیل جہانگیرہ میں سرکاری سکولوں جن میں نظام پور شامل ہیں کو ابھی تک فنڈ نہیں ملا نظام پور کے چاروں یونین کونسلوں میں طبی سہولیات نہ ہونے کے برابر اور تمام بی ایچ یوز میں ڈسپنسر تک نہیں سپورٹس فنڈز کی انکوائری کمیٹی کی رپورٹ ضلعی اسمبلی میں ضلع کونسل اجلاس میں منظر عام پر لانے کا مطالبہ ضلع کونسل نے ظہورکاکاخیل کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین منتخب کردیا جس پر اپوزیشن بیچز نے اعتراض کیا کہ یہ قوائد وضوابط کے خلاف ہے تفصیلات کے مطابق ضلع کونسل نوشہرہ کا ایک اجلاس زیر صدارت نائب ناظم اشفاق احمد خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر ملک جمعہ خان نے کہا کہ سپورٹس فنڈز انکوائری کمیٹی کی رپورٹ ابھی تک ضلع کونسل میں پیش نہیں کیا اور ہم اس انکوائری سے مطمئن نہیں انہوں نے کہا کہ نوشہرہ کلاں کابل ریور میں تجاوزات کے خلاف اپریشن کے دوران صوبائی وزیر کی مداخلت بلاجواز تھی کیونکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے چیف سیکرٹری کو حکم نامہ جاری کیاتھا ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر محسن حبیب نے بمعہ نفری اپریشن کاآغاز کیاتھا انہوں نے کہا کہ کابل ریور اور نوشہرہ کلاں خویشگی روڈ پر ناجائز تجاوزات کے خلاف مہم سے پہلے دکانداروں سے مل بیٹھ کر اور نوٹس دے کر اس کا منصفانہ حل نکالے اورقانون کے مطابق دکانداروں کے مشورے سے ناجائز تجاوزات کا خاتمہ کریں انہوں نے کہا کہ ضلع نوشہرہ کے تمام ہسپتالوں میں ڈاکٹروں اور ادویات کی کمی خصوصاً دیہی علاقوں میں طبی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں انہوں نے کہا کہ ہسپتال ڈاگ نوشہرہ کلاں کے مقام پر ٹیوب ویل پر لاکھوں روپے خرچ کرکے عوام کو کوئی فائدہ نہیں کیونکہ ابھی تک ٹیوب ویل کے پائپوں میں ابھی تک پانی نہیں آئی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے لیڈی ممبر نائلہ ناز اور نوشین نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کو ابھی تک کوئی فنڈ ریلیز نہیں ہوا اور دس لاکھ روپے کا جو فنڈ جاری ہوا ہے اس سے خواتین کی فلاح وبہبود کیلئے کچھ بھی نہیں کرسکتے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ممبران ضلع کونسل قیصر خان، ذوالفقار خٹک، عبدالرحمان، امین زادہ، ملک زاہد، نیاز علی خان، عدالت خان، اسرار نبی، میاں ظہورکاکاخیل، نیاز علی اسرار الدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سولر سسٹم کیلئے فنڈ جاری ہوچکا ہے لیکن ممبران کا فرض ہے کہ وہ اس کا باقاعدہ معائنہ کریں کیونکہ اکثر شکایات آتی ہیں کہ ان کا نظام خراب ہوتا ہے ۔