اسلام آباد ٹریفک پولیس کی کارروائیاں ،رواں سال 7لاکھ 73ہزار گاڑیوں کے چالان

اسلام آباد ٹریفک پولیس کی کارروائیاں ،رواں سال 7لاکھ 73ہزار گاڑیوں کے چالان

  

اسلام آباد(سید گلزار ساقی سے) ایس ایس پی ٹریفک پولیس اسلام ا آباد ملک مطلوب احمد نے رواں سال ٹریفک کے قوانین پر سختی سے عمل درآمد کروانے کیلئے ضلع بھر کیلئے تقریباً ڈی ی ایس پیز،انسپکٹران سمیت کل 700افسران اور اہلکاران پر مشتمل اسلام آباد پولیس نے7لاکھ73ہزار 696گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے چالان کر کے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں سے22کروڑ47لاکھ 21ہزار200روپے جرمانے کرتے ہوئے سرکاری خزانے میں جمع کروائے ،ٹریفک پولیس نے نفری کی کمی کے باوجود بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا تاکہ اسلام آباد کے شہریوں اور باہر سے آنے والوں کو ٹریفک کے حادثات سے بچانے کیلئے بہترین اقدامات کئے ہیں پاکستان رپورٹ کے مطابق ،رواں سال ٹریفک پولیس اسلام آباد نے فینسی نمبر پلیٹس والی27007 گاڑیوں،سیٹ بیلٹ کے بغیر گاڑی چلانے 40370،دوران ڈرائیونگ موبائل فون سننے والے24760 اور ہیلمٹ کے بغیر موٹر سائیکل چلانے والے129803 کے خلاف کاروائی عمل میں لائی گئی،وزیر داخلہ کی خصوصی ہدایت پر بڑے پیمانے پر کاروائی کی جارہی ہے اس سلسلے میں ایس ایس پی ٹریفک نے ٹریفک پولیس کے تمام زونز کے ڈی ایس پیز کو مناسب ہدایات جاری کی تھیں اور سپیشل سکواڈ تشکیل دےئے تھے جو اسلام آباد کی اہم شاہراہوں پر تعینات ہیں اور فینسی نمبر پلیٹ،بغیر سیٹ بیلٹ کے گاڑی چلانے والوں،دوران ڈرائیونگ موبائل فون سننے والوں اور ہیلمٹ کے بغیر موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف کاروائی کر رہے ہیں، رواں سال 156وی آئی پیز جس میں 72آرمی آفیسر ،26ایم این اے /ایم پی اے ،38گورنمنٹ آفیسرز،8غیر ملکی ڈپلومیٹس،4جوڈیشری، 4جرنلسٹ،سیلیبریٹیز، جبکہ لین وائلیشن پر 53978،نوپارکنگ پر 45382،اور6546کم عمر ڈرائیورز غیر محتاط انداز میں گاڑی چلانے والے32285،خراب لائٹس پر 8856،ون وے کے خلاف ورزی پر15014،روڈ کے غلط سائیڈ پر گاڑی چلانے پر9895،بغیر رجسٹریشن والی 15454،لائسینس کے بغیر گاڑی چلانے پر18287،مسافروں کے ساتھ بدتمیزی کرنے پر3483،ٹریفک میں خلل پیدا کرنے پر34613،اوورلوڈنگ پر49381،اوورسپیڈنگ پر 1784،بس سٹاپ پر پارکنگ کرنے پر15275،زیبرا کراسنگ پر پارکنگ کرنے پر4355،پریشر ہارن والی 4462،غفلت اور لاپرواہی کے ساتھ گاڑی چلانے پر11223،روٹ وائلیشن پر33593،بغیر روٹ پرمٹ کے پی ایس وی گاڑی چلانے پر7516،ٹریفک اشارے کے خلاف ورزی کرنے پر23001،دھواں چھوڑنے والی 1249،کالے شیشوں والی 11741،ممنوع جگہ سے موڑنے پر11528،غلط جگہ سے موڑنے پر 12879،جبکہ تیز لائٹوں والی 11945گاڑیوں کے خلاف بھی کاروائی کی گئی ٹوٹل 773696چالان کرتے ہوئے 22کروڑ47لاکھ 21ہزار200روپے جرمانے کرتے ہوئے سرکاری خزانے میں جمع کروا دیئے گئے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -