قوم کی ترقی کا راز حصول تعلیم میں مضمر ہے،سردار ظاہر حسین

قوم کی ترقی کا راز حصول تعلیم میں مضمر ہے،سردار ظاہر حسین

  

مظفرآباد(بیورورپورٹ)بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ریجنل آفس مظفرآباد میں محکمہ تعلیم اوردیگر شراکتی اداروں کے مابین بی آئی ایس پی کے وسیلہ تعلیم پروگرام کی ریجنل کوارڈینیٹشن کمیٹی کا چوتھا سہ ماہی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت ڈویژنل ڈائریکٹر بی آئی ایس پی رالاکوٹ سردار ظاہر حسین نے کی۔اجلاس میں ڈویژنل ڈپٹی ڈائریکٹرمظفرآباد راجہ ظہیر حسین خان کی روح کے ایصال ثواب کے لیے خصوصی طور پرفاتحہ خوانی کی گئی۔سردار ظاہر حسین خان نے مرحوم راجہ ظہیر حسین خان کی بی آئی ایس پی کے لیئے دی گئی خدمات کو سراہتے ہوئے کہاکہ مرحوم ایک نہایت ملنسار اور دیانت دار آفیسر تھے بی آئی ایس پی کے جملہ سٹاف ممبرا ن انکی کمی شدت محسوس کر رہے ہیں۔ اجلاس کے دوران وسیلہ تعلیم پروگرام کی کارکردگی اورحاصل کردہ کامیابیوں پر تفصیلی غور و خوص کیا گیا۔ منعقدہ اجلاس میں محکمہ تعلیم کے ڈائریکٹر ایجوکیشن ظہور احمد نے محکمہ تعلیم آزاد کشمیر کی نمائندگی کی ۔ مینٹنگ میں محکمہ تعلیم کی ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن زنانہ زاہدہ علی ، ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن مردانہ سید ارشدحسین شاہ اور عبدالوحید نے خصوصی طور پر شرکت کی ۔ ٹیچیز فاؤنڈیشن کی جا نب سے اسدالمعظم ،ماٹ میکنالڈ پاکستان کے عاطف نعیم اور عاقب جاویدنے میٹنگ میں شرکت کی ۔ اس موقع پر بی آئی ایس پی کی جانب سے وسیلہ تعلیم آزادکشمیر کے فوکل پرسن اسٹنٹ ڈائریکٹر راجہ سجاد احمد، اسٹنٹ ڈائریکٹر بی آئی ایس پی امین اللہ اور ریجنل میڈیا آفیسر واجد رفیق چوہدری بھی موجود تھے۔ ڈویژنل ڈائریکٹر بی آئی ایس پی راولاکوٹ سردار ظاہر حسین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے شرکاء کو بریف کیا کہ قوم کی ترقی کا راز تعلیم میں مضمر ہے۔ تعلیم کے ذریعے انسانی ترقی میں سرمایہ کاری سے بہتر ترقی اور خوشحالی کا کوئی دوسرا بہتر راستہ نہیں ہے۔ بی آئی ایس پی کا وسیلہ تعلیم اقدام معاشرے کے پسماندہ طبقے کو پرائمری تعلیم کی سہولت فراہم کرتے ہوئے پائیدار ترقی کے اہداف کی تکمیل کرتا ہے۔ٓٓ ڈ ائریکٹر محکمہ تعلیم ظہور احمد نے آزاد کشمیر کے تین اضلاع میں 43, 000غریب بچوں کے سکولوں میں انداراج اور تعلیم کی فراہمی کیلئے بی آئی ایس پی وسیلہ تعلیم پروگرام اور MMP) (کی پوری ٹیم کی قابل قدر کاوشوں کی سراہاتے ہوئے کہا کہ محکمہ تعلیم آزادکشمیر اس پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کرے گا۔ انہوں نے اپنے سٹاف کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وہ وسیلہ تعلیم اقدام کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے ہر ممکن تعاون کریں اس موقع پر انہوں نے بی آئی ایس پی کی ٹیم کو کہ وسیلہ تعلیم پروگرام کا دائرہ کا ر دوسرے اضلاع خصوصاضلع نیلم اور حویلی کہوٹہ جیسے دور دراز اضلاع کو اس میں شامل کرنے پر مبارک باد پیش کی ۔ اسٹنٹ ڈائریکٹر /فوکل پرسن بی آئی ایس پی راجہ سجاد احمد خان نے کہا کہ موجودہ حکومت میں بی آئی ایس پی نے بجٹ، آپریشنل صلاحیت، نئے اقدامات، ادائیگی کے نظام اور جدید تکنیکی طریقہ کار کے استعمال کے اعتبار سے خاطر خواہ کامیابیاں حاصل کی ہیں۔اس موقع پر پات چیت کرتے ہوئے ،انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کے تین اضلاع میرپور ، کوٹلی اور باغ میں 43 , 000 بچوں کا سکولوں میں اندارج کرا کر اپنا کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ وسیلہ تعلیم پروگرام کے تحت 5سے 12سال کی عمر کے بچے پرائمری تعلیم کے حصول کیلئے 70%حاضری کی شرط پر 750روپے فی بچہ سہ ماہی بنیادوں پر وصول کرتے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ جلد ہی آزادکشمیر کے ضلع نیلم اور حویلی میں بھی وسیلہ تعلیم کو ترجیحی بنیادوں پر شروع کیا جا رہا ہے ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -