پارٹی قیادت کے اعتماد پرپورا اترنے کی کوشش کرؤنگا،ساجد قریشی

پارٹی قیادت کے اعتماد پرپورا اترنے کی کوشش کرؤنگا،ساجد قریشی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی (جنرل رپورٹر )پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما ساجد علی قریشی پوٹھوہار ٹاؤن کے صدر نامزد ، تحریک انصاف شمالی پنجاب کے صدر عامر کیانی کی ہدایت پر جنرل سیکرٹری عطاء اللہ شادی خیل نے نوٹفکیشن جاری کردیا ، نو ٹفیکیشن دینے کی تقریب میں بڑی تعداد میں پارٹی رہنماوں و کارکنان کی شرکت ،ساجد قریشی کو صدر پوٹھوہار ٹاؤن بننے پرمبارکباد ۔اس موقع پر پارٹی کارکنان اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ساجد علی قریشی کا کہنا تھا کہ پارٹی قیادت نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اس پر پورا اترنے کی کوشش کرونگا اور پوٹھوہار ٹاؤن کو تحریک انصاف کا ناقابل تسخیر قلعہ بنا کر دم لیں گے ۔ تحریک انصاف شمالی پنجاب کے صدر عامر کیانی اور جنرل سیکرٹری عطاء اللہ شادی خیل کا تہہ دل سے شکرگزار ہوں کہ انہوں نے اس ذمہ داری کے لئے میرا انتخاب کیا ۔ پوٹھوہار ٹاؤن کے تمام پارٹی کارکنان میرے لئے قابل عزت و احترام ہیں اور سب کو ساتھ لیکر چلیں گے ۔ آئندہ آنے والا دور تحریک انصاف کا ہے اور کوئی طاقت عمران خان کو وزیر اعظم بننے سے نہیں روک سکتی ۔