قصبہ تھنیل کمال کی عوام نے حلقہ پی پی20کے ضمنی الیکشن کا بائیکاٹ کردیا

قصبہ تھنیل کمال کی عوام نے حلقہ پی پی20کے ضمنی الیکشن کا بائیکاٹ کردیا

  

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)قصبہ تھنیل کمال کی عوام نے حلقہ پی پی20کے ضمنی الیکشن کا بائیکاٹ کردیا، اس بائی کاٹ میں حاجی مسعود مغل اپنے برادری اور نوجوان نسل کے تقریباً4 گروپوں سمیت خاموش ووٹروں نے کیا ہے۔ بائی کاٹ کی وجہ تھنیل کمال کیساتھ ہونے والا ناروا سلوک ہے۔ تھنیل کمال کے گردونواح میں سڑکوں کا جال بچھ گیا ہے مگر تھنیل کمال کو اس میں سے کچھ حصہ بھی نہیں ملا ہے۔ مقامی لیڈران ناتو کام کرو اسکتے ہیں نہ کسی عوام دوست رہنما کو برداشت کر سکتے ہیں۔ ان احتجاجی ووٹرز کے مطابق کہ وہ حلقہ پی پی20کے ضمنی الیکشن میں مقامی لیڈروں کو چھٹی کا دودھ یاد کرا دیں گے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -