چکوال، دو بجلی چوروں کیخلاف مقدمہ درج

چکوال، دو بجلی چوروں کیخلاف مقدمہ درج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)واپڈا سب ڈویژن نے دو مختلف واقعات میں دو بجلی چوروں کیخلاف مقدمہ درج کرادیا۔ آئیسکو سب ڈویژن چکوال کے عاشق علی شاہ ولد سید آفتاب علی شاہ نے پولیس کو بتایا کہ دوران چیکنگ ملزم محمد اشرف ولد محمد اکبر جو کہ گھریلو میٹر سے بجلی کی سپلائی اینٹوں کے بھٹے پر بطور کمرشل استعمال کررہا تھا اور اس نے بجلی چوری کرتے ہوئے حکومت کو خاطر خواہ نقصان پہنچایا جبکہ غوثیہ محلہ چکوال میں دوران چیکنگ صوفی محمد مشتاق کے زیر استعمال میٹر جو اس نے ڈائریکٹ مین لائن سے براہ راست بجلی چوری کا مرتکب ہو رہا تھا اسکے خلاف بھی مقدمہ درج کرادیا۔ اے ایس آئی شکیل احمد نے بجلی چوروں کیخلاف مقدمہ درج کر کے ان کی تلاش شروع کردی ہے۔