ضمنی الیکشن میں ن لیگی امیدوار کوکامیاب بنائینگے،سلطان رضا جامی

ضمنی الیکشن میں ن لیگی امیدوار کوکامیاب بنائینگے،سلطان رضا جامی

  

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)مقامی زکوۃ وعشر کمیٹیوں کے چیئرمینوں اور ممبران نے چیف کوارڈینیٹر انتخابی مہم حلقہ پی پی20 میاں نوید انجم کو یقین دلایا کہ 9جنوری کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار چوہدری حیدر سلطان کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے۔ مقامی ہوٹل میں پانچ سو سے زائد چیئرمینوں اور کارکنوں کے اجتماع میں چیئرمین زکوۃ وعشر کمیٹی سلطان رضا جامی نے تمام چیئرمینوں کو ہدایت کی کہ وہ حلقہ پی پی20کے گلی گلی اور کوچہ کوچہ میں پھیل جائیں اور میاں محمد نواز شریف اور میاں شہباز شریف کا پیغام پہنچائیں کہ مسلم لیگ ن ہی پاکستان کی خوشحالی کی ضمانت ہے۔ تقریب سے ملک ندیم اختر نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر چیف کوارڈینیٹر میاں نوید انجم نے کہا کہ 9جنوری کا الیکشن کوئی روائتی الیکشن نہیں بلکہ اس نے مستقبل کے سیاسی خدوخال کو واضح کرنا ہے۔ لہٰذا مسلم لیگ ن کی کامیابی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -