چکوال،خاتون سمیت3منشیات فروش گرفتار،ڈیڑھ من چرس برآمد

چکوال،خاتون سمیت3منشیات فروش گرفتار،ڈیڑھ من چرس برآمد

  

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)کلر کہار پولیس نے مخبر کی اطلاع پر ایک خاتون سمیت تین منشیات فروشوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے ڈیڑھ من چرس برآمد کر لی۔ مخبر کی اطلاع پر انسپکٹر ایس ایچ او زراعت بلوچ نے سب انسپکٹر بدر منیر ، سب انسپکٹرعرفان ، اے ایس آئی علی اور پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ چھاپہ مار کر دو کاروں میں سوار کرن بی بی ساکن اسلام آباد، عطاء اللہ ولد محمد شرف ساکن اسلام آباد اور محمد کریم ولد زقیم خان ساکن چوآسیدنشاہ سے چرس برآمد کر کے ملزمان کیخلاف منشیات ایکٹ کا مقدمہ درج کر لیا۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -