عدالتوں کی ضلع کچہری واپسی کیلئے وکلاء کا ساتویں روز بھی دھرنا‘ نعرے بازی

عدالتوں کی ضلع کچہری واپسی کیلئے وکلاء کا ساتویں روز بھی دھرنا‘ نعرے بازی

  

ملتان(خبر نگار خصوصی) وکلاء کی جانب سے عدالتوں کی واپس منتقلی کے مطالبہ کے لئے دھرناسا تو یں دن بھی جاری رہا ۔تفصیل کے مطابق وکلاء نے گزشتہ روز بھی چوک کچہری پر اپنے مطالبات کے لئے دھرنا جاری رکھاجس کے لئے مردوخواتین وکلاء چوک کچہری پر فلائی اوورکے نیچے بیٹھے رہے اس(بقیہ نمبر7صفحہ12پر )

دوران وکلاء کی جانب سے کچہری کی عدالتوں سے منتقلی کے خلاف اورمطالبات کے حق میں تقاریر کرنے کے ساتھ ملی نغموں اورگیتوں پر رقص کرنے کا سلسلہ بھی جاری رہا ہے اور وکلاء کی جانب سے وقفے وقفے سے نعرے بازی بھی کی جاتی رہی ۔ اس طرح وکلاء کے لئے کھانے پینے کاانتظام بھی کیاگیاتھااورگزشتہ روزکوئی ناخوشگوارواقعہ پیش نہیں آیاہے جبکہ وکلاء کی جانب سے چوک کچہری کی مرکزی سڑکوں کوبلاک کیاگیا ۔ دریں اثناء گزشتہ روزبھی وکلاء کے دھرنے کے باعث چوک کچہری اوراس کے اطراف میں سڑکیں بند رہیں جس کی وجہ سے چونگی نمبر7اور8 ،پرانابہاولپورروڈکے اطراف رہنے والے بھی پریشان رہے اس طرح وکلاء کی چوک کچہری سے ہائیکورٹ تک ریلی اورکلرکس بارکی ہائیکورٹ سے شیخ نذیراحمدچوک تک ریلی اور احتجاج نیز چیف جسٹس پاکستان کی ہائیکورٹ ،نیوجوڈیشل کمپلیکس اورضلع کچہری کے دورہ کے باعث مختلف سڑکیں سیکورٹی وجوہات کی بناء پربندرہیں جس کی وجہ سے شہرکی مختلف سڑکوں پرٹریفک کی لمبی قطاریں لگی رہیں اورشہری پریشانی کاشکاررہے۔ دوسری جانب وکلاء نے عدالتوں کی ضلع کچہری میں واپسی کاحکم جاری ہونے تک دھرناجاری رکھنے کااعلان کردیا ہے۔جس کی وجہ سے دھرناآج آٹھویں روزبھی جاری رہیگا۔اس ضمن میں وکلاء4 رہنماؤں نے فاضل چیف جسٹس پاکستان کی یقین دہانی پر احتجاج کومسلسل پرامن رکھنے اورنیو جوڈیشل کمپلیکس جاکراحتجاج کرنے کے فیصلے کومؤخررکھنے کااعلان کیاہے تاہم وکلاء کی جانب سے عدالتوں کی کچہری میں واپسی تک کاتحریری حکم جاری ہونے تک دھرنے کوپہلے کی طرح پرامن طورپرجاری رکھنے کابھی اعلان کرتے ہوئے وکلاء کودن رات دھرنے میں شریک رہنے کی اپیل کی ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -