راولپنڈی،کینٹ میں تجاوزات کیخلاف آپریشن،3ٹرک سامان ضبط

راولپنڈی،کینٹ میں تجاوزات کیخلاف آپریشن،3ٹرک سامان ضبط

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی (جنرل رپورٹر)راولپنڈی کنٹو نمنٹ بورڈ کا تجاوزات مافیا کے خلاف آپریشن بھر پور انداز میں جاری کینٹ کے مختلف علاقوں صدر ،مصریال روڈ،بکرا منڈی سے3عدد ٹرک سامان ضبط کر لیا اور غیر قانونی بغیر آویزاں کئے گئے پوسٹر ،بینرز اتار کر قبضے میں لے لیے جبکہ کینٹ کے مختلف علاقوں سے 29 بھکاریوں کو پکڑ کر اڈیالہ جیل بھجوا دیا گیاتفصیلا ت کے مطا بق راولپنڈی کنٹو نمنٹ بورڈ یگز یکٹیو آفیسر ڈاکٹر صا ئمہ شا ہ کی خصو صی ہدا یا ت پر تجا وزا ت کے سلسلہ میں آپر یشن روزا نہ کی بنیا د پر کیا جا تا ہے جو کہ کینٹ کے مختلف علا قو ں صدر ،مصریال روڈ،بکرا منڈی کے علاقوں سے تجاوزات کے خلاف آپریشن قانونی کاروائی کر تے ہو ئے3 ٹرک سامان ضبط کر لیا جن میں پھٹے ،ریڑھیاں ،کاؤنٹر ، اور کینٹ کے مختلف علاقوں غیر قانونی بغیر آویزاں کئے گئے پوسڑاور بینرز اتار کر قبضے میں لے لیے۔جبکہ کینٹ کے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر 29 بھکاریوں کو پکڑ کر اڈیالہ جیل بھجوا دیا گیاراولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کے فوڈ برانچ کے عملے نے کینٹ کے مختلف علاقوں میں کاروائی کے دوران ناقص صفائی پر7 ہزار جرمانہ کیا اور 8 عدد نوٹسز جاری کیے کینٹ بورڈ کے فوڈ برانچ کے عملے نے کینٹ کے مختلف علاقوں ویسٹریج بازار میں غیر معیاری صفائی کے دوران کاروائی کرتے ہو ئے 7 ہزار جرمانہ کیااور 8 عدد کو نوٹسز جاری کیے ۔تفصیلات کے مطابق کینٹ بورڈ کے فوڈ برانچ کے عملے نے ویسٹریج کے علاقے میں موجود چکن شاپ کو غیر معیاری صفائی پر2ہزار جر مانہ کیا ،عباسی ریسٹورنٹ کو غیر معیاری صفائی پر 2ہزار جر ما نہ کیا ،D-10 بیکر ز اینڈ شوارما کو غیر معیاری صفائی پر 2ہزار جر مانہ کیا اور سیالکوٹ ہیر ڈریسر کو غیر معیاری صفائی پر 1ہزار جر مانہ کیا گیا ،علاوہ ازیں کینٹ کے مختلف علاقوں میں غیر معیاری صفائی اور بغیر لائسنس کے کاروبار کر نے والوں کے خلاف کاروائی میں 8عدد کو نوٹسز جاری کیے اور مختلف کھا نے پینے کی دکانوں سے کھانے پینے کے33 نمونہ جات حاصل کیے جن کو ٹیسٹ کیلئے لیبارٹری بھجوا دیا گیا مزید براں فوڈ برانچ کا عملہ روزانہ کی بنیاد پر کینٹ کے مختلف علاقوں میں حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق کاروائی کر رہا ہے ۔