پی پی20کاالیکشن شخصیات نہیں ن لیگ کاانتخاب ہے،ذوالفقار دلہہ

پی پی20کاالیکشن شخصیات نہیں ن لیگ کاانتخاب ہے،ذوالفقار دلہہ

  

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)چکوال سے رکن پنجاب اسمبلی ن لیگ کے راہنما سردار ذوالفقار علی خان دلہہ نے کہا ہے کہ حلقہ پی پی 20کا ضمنی الیکشن شخصیات کا نہیں بلکہ مسلم لیگ ن کا الیکشن ہے۔لیگی عہدیداروں اور کارکنوں کا فرض ہے کہ وہ گلی کوچوں میں پھیل کر چوہدری حیدر سلطان کی کامیابی کو یقینی بنائیں۔وہ دلہہ ہاؤس میں یونین کونسل دلہہ،بلوکسر،تھنیل کمال اور منگوال کے چیئرمین ،وائس چیئرمین ،کونسلر ،لیگی کارکنوں اور عہدیداروں اور عمائدین علاقہ کے بڑے اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔اس موقع پر چیئرمین چوہدری خالق منوال،وائس چیئرمین چوہدری ساجد اٹھوال،ڈاکٹر غضنفر،چوہدری ظفر نارنگ،کپیٹن طاہر بکھاری،چوہدری نجف،چوہدری نذر عباس منگوال،چیئرمین تھنیل کمال چوہدری تصدق،چوہدری امیر خان مہرو ، ملک نعیم اعوان ،نارنگ سے چوہدری حماد،چوہدری مقصود نیلہ اور چیئرمین وروال میاں عامر بھی موجود تھے۔سردار ذوالفقار علی خان نے مزید کہا کہ ضلع چکوال میں میاں محمد نواز شریف اور خادم اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے جو تعمیر و ترقی کے کئی باپ روشن کیے ہیں وہ عوام پر ایک بڑا قرض ہے۔جسے اتارنے کا وقت آ گیا ہے اور ہم نے ثابت کرنا ہے کہ چکوال حقیقی معنوں میں مسلم لیگ ن کا مضبوط قلعہ ہے۔اجتماع میں شریک لوگوں نے سردار ذوالفقار علی خان دلہہ کو یقین دلایا کہ وہ آپ کی وسادت سے نو جنوری کو ن لیگ کے نامزد امیدوار کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرانے میں اپنا اہم کردار ادا کرینگے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -