مظفرآباد،26ججز کی تعیناتیاں وتبادلے،9ایڈھاک سول جج سبکدوش

مظفرآباد،26ججز کی تعیناتیاں وتبادلے،9ایڈھاک سول جج سبکدوش

  

مظفرآباد(بیورورپورٹ)چیف جسٹس عدالت العالیہ آزادجموں وکشمیر ایم تبسم آفتاب علوی نے بمفاد عدلیہ 26سول ججوں کی تعیناتیوں وتبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جبکہ ایک اور حکم نامے کے مطابق 9ایڈہاک سول ججز کو سبگدوش کردیا گیا ہے۔عدالت العالیہ کے رجسٹرار کی جانب سے الگ الگ جاری کردہ پریس ریلیزوں کے مطابق چودھری محمد اسلم سول جج میرپور کو تبدیل کرکے سول جج آٹھ مقام ، اشیر احمد سول جج پٹہکہ کوسول جج کوٹلی سنورخان سول جج کھوٹی رٹہ کو سول جج باغ سکندر خان سول جج کوٹلی کو مظفرآباد جواد عباسی نوتقرر شدہ کو سول جج تراڑ کھل عبدالغفور نوتقررشدہ کو سول جج چکار عمران وزیر نوتقررشدہ کوجج کورٹ نمبر 3 مظفرآباد عقیل احمد نوتقررشدہ کو سول جج سماہنی سہیل اسلم نوتقررشدہ کو سول جج پانیوالہ داتوٹ عثمان حیدر نوتقرر شدہ کو سول جج کھوئی رٹہ سید برہان علی کو سول جج راولاکوٹ ظہور الہیٰ نوتقررشدہ سول جج برنالہ نوتقررشدہ صمائمہ نذیر نوتقررشدہ کو سول جج پٹہکہ نعیم احمد نوتقرر شدہ کو سول جج فتح پور ، یاسر الطاف نوتقررشدہ کوسول جج ڈڈیال ابصار افتخار کو سول جج میرپور محمد صغیر خان کوسول جج دھیرکوٹ وسیم حسین کوسول جج کورٹ نمبر2 کوٹلی امجد حسین کوسول جج کورٹ نمبر 1 میرپور سکندر رفتاز کو سول ججز سہنسہ شہزاد انور کو سول جج مظفرآباد رضوان احمد کوسول جج عباسپور ، محبوب الہیٰ کو سول جج ہجیرہ ، تنزیل الرحمن کو سول جج چڑہوئی تعینات کردیاگیاہے ۔دریں اثناء عدالت العالیہ آزادکشمیر کے رجسٹرار کی جانب سے ایک اور پریس ریلز کے مطابق چیف جسٹس ایم تبسم آفتاب علوی ہائی کورٹ نے 9 ایڈھاک سول ججز کو ان کے عہدوں سے سبکدوش کرنے کی منظوری دیدی ہے ۔رجسٹرار ہائی کورٹ کی جانب سے جاری کردہ نوٹفکیشن کے مطابق ان 9 سول ججز کو عدم دستیابی کوٹہ / اسامی ملازمت نہ ہونے کی بناء پر ملازمت سے سبکدوش کیاگیاہے ۔ جن نو ججز کو سبکدوش کیاگیاہے ۔ ان میں راجہ ضیغم افتخار سول جج باغ ، سید تجمل حسین شاہ سول جج چکار ، سردار مقصود حسین جج کورٹ نمبر 2 میرپور ، محمد ناظم خان سول جج عباسپور ، سلمیٰ انور عباسی سول جج پانیوالہ تعظیم عزیز سول ججز فتح پورتھکیالہ ارشد لطیف سول جج دھیر کوٹ ، زاہد حسین سول جج کورٹ نمبر 1 کوٹلی فخرالزمان سول جج تراڑ کھل شامل ہیں۔جملہ ججز صاحبان اپنی اسامیوں پر ایڈھاک بنیادوں پر تعینات تھے ۔ اور پبلک سروس کمیشن کی سفارشات کے بعد ان سول ججز کو ان کے عہدوں سے سبکدوش کردیاگیاہے ۔ دریں اثناء ایک اور پریس ریلز کے مطابق آزاد جموں وکشمیر ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے 15 ماتحت عدلیہ کے ججز کی تقرریوں کا نوٹی فکیشن جاری کردیاہے ۔ چیف جسٹس نے پبلک سروس کمیشن کی جانب سے کامیاب ہونیوالے امیدواران کی بطور سول جج گریڈ 17 میں تقرریوں کی باقاعدہ منظوری دی ، جس کے مطابق سیدہ مہوش کاظمی ساکنہ بلگراں تآصیل نصیرآباد، جواداحمد عباسی دھیرکوٹ ، عبدالغفور لون ساکنہ نگدر نیلم ، عمران وزیر ساکنہ منگوالہ گوہاں کوٹلی ،عقیل احمد منڈی بھاؤ الدین ، سہیل اسلم تحصیل وضلع مانسہرہ ،عثمان حیدر ساکنہ گوجرانوالہ ، سید برہان علی گردیزی ضلع باغ ، ظہورالہیٰ اسلام آباد ، صائمہ نذیر مظفرآباد ، نعیم احمد، ضلع بھمبر، ابصار افتخار پونچھ ، یاسر الطاف کوٹلی ، محمد صغیر خان، حویلی ،وسیم حسین ضلع میرپور کو باقاعدہ طور پر سول جج گریڈ 17 کی مستقل اسامیوں پر تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیاہے ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -