11ہائی سکولز تعمیر کی ترقیاتی سکیم میں بدعنوانی،نیب آزادکشمیر کاریفرنس دائر

11ہائی سکولز تعمیر کی ترقیاتی سکیم میں بدعنوانی،نیب آزادکشمیر کاریفرنس دائر

  

مظفرآباد(بیورورپورٹ)آزاد جموں وکشمیر احتساب بیورو نے 11 عدد ہائی سکولز کی تعمیر کی ترقیاتی سکیم میرپور ڈویژن میں مالی بد عنوانی اور اختیارات کے ناجائز استعمال میں ریفرنس احتساب عدالت میرپور میں دائر کر دیا ہے جبکہ ترقیابی منصوبہ کشمیر سنٹر لاہور میں بھی مالی بد عنوانی اور اختیارات کے ناجائز استعمال میں ریفرنس احتساب عدالت میرپور میں کل دائر کر دیا جائے گا۔احتساب بیورو کی تفتیشی ٹیم نے گورنمنٹ کی جانب سے دونوں آمدہ ریفر نسز میں کارروائی عمل میں لاتے ہوئے متعلقہ محکمہ جات سے ریکارڈ ضبط کیا ۔احتساب بیورو کی تفتیشی ٹیم نے دونوں میگا سیکنڈلز میں متعلقہ ملزمان کے بیانات قلمبند کئے اور تفتیش ہاء مکمل کرتے ہوئے ترقیاتی سکیم تعمیر 11 عدد ہائی سکولز میرپور ڈویژن میں ریفرنس احتساب عدالت میرپور میں دائرکر دیا ہے جبکہ ترقیاتی منصوبہ کشمیر سنٹرل لاہور میں بھی ریفرنس احتساب عدالت میرپور میں دائر کر دیا جائے گا۔احتساب بیورو نے متذکرہ منصوبہ جات میں مطلوبہ ملزمان کو گرفتار کرنے کے بعد تفتیش مکمل کرتے ہوئے ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا۔نیز احتساب بیورو نے لیاقت علی اعوان سابق اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر ہٹیاں بالا کو دو مختلف کیسسز میں احتساب عدالت مظفرآباد سے ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ ہونے پر احاطہ عدالت سے گرفتار کر لیا ہے۔ملزم مذکور نے یونین کونسل لانگلہ میں اخباری اشتہار کے مغائرغیر قانونی تقرریاں عمل میں لائیں۔ملزم مذکور نے میرٹ لسٹ میں جعلسازی کرتے ہوئے سال2014 ء میں خلاف قواعد تقرریاں عمل میں لائیں۔ملزم مذکور نے ایک اور کیس میں یونین کونسل لانگلہ میں پرائمری معلمین کی تقرریوں میں بطور ممبر سلیکشن کمیٹی جعلسازی کے مرتکب ہوئے۔ملزم مذکور نے بحیثیت اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر پرائمری سکول کے رجسٹر حاضری میں جعلسازی کے ذریعہ ایک کے بجائے دو استاتذہ کی تعیناتی عمل میں لائی جبکہ اُس وقت کوئی خالی آسامی دستیاب نہ تھی۔احتساب کورٹ کے جج میاں محمد عارف نے دونوں کیسسز میں ملزم مذکور کی ضمانت قبل از گرفتاری مسترد کرتے ہوئے احتساب بیورو کی تفتیشی ٹیم کے حوالے کر دیا۔احتساب بیورو کی طرف سے سردار ظفر اقبال آزاد ڈپٹی چیف پراسیکیوٹر نے کیس کی پیروی کی۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -