چیف جسٹس ثاقب نثار کا ضلع کچہری اور نیو جوڈیشل کمپلیکس کا دورہ ‘ مجوزہ وکلاء چیمبرز کی 64 کنال اراضی کا معائنہ‘ سہولتوں، ترقیاتی کاموں، اور اعتراضات کا جائزہ

چیف جسٹس ثاقب نثار کا ضلع کچہری اور نیو جوڈیشل کمپلیکس کا دورہ ‘ مجوزہ وکلاء ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (خبر نگار خصوصی)چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثارنے نیوجوڈیشل کمپلیکس اورضلع کچہری کادورہ کیاہے اس دوران سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔جبکہ وکلاء کی جانب سے(بقیہ نمبر11صفحہ12پر )

استقبال کیاگیا۔ تفصیل کے مطابق چیف جسٹس پاکستان گزشتہ سہ پہرہائیکورٹ ملتان بینچ پہنچے جہاں سے وہ نیوجوڈیشل کمپلیکس گئے اوروکلاء کے لئے تجویزکردہ چیمبروں کی 64 کنال اراضی کامعائنہ کیااس دوران عدالتوں اورکمپلیکس میں موجودسہولیات ،ترقیاتی کاموں اوروکلاء کے اعتراضات کابھی جائزہ لیاجبکہ ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج امیرمحمدخان نے بریفنگ بھی دی۔اس موقع پر وکلاء کی جانب سے جوڈیشل کمپلیکس نامنظورکے نعرے بھی لگائے گئے جس کے بعدچیف جسٹس پاکستان واپس روانہ ہوگئے۔اس دوران رینجرز،پولیس اورایلیٹ فورس کے اہلکاروں نے جوڈیشل کمپلیکس کوگھیرے میں لئے رکھا۔دریں اثناء وکلاء کی جانب سے چیف جسٹس پاکستان کی آمدپرشہرکے مختلف علاقوں میں کچہری سے عدالتوں کی منتقلی کے خلاف اورعدالتوں کی واپسی کے مطالبات پر مبنی نعروں پر مشتمل بینرزبھی آویزاں کئے ہوئے تھے جبکہ چیف جسٹس پاکستان کی آمدپروکلاء بھی بڑی تعداد میں ہائیکورٹ ملتان بینچ پہنچ گئے اورپرتپاک استقبال کیا جبکہ وکلاء نے قومی پرچم بھی لہراتے رہے نیز ملتان بینچ میں سینئرجج جسٹس امین الدین خان نے دیگر ججز کے ہمراہ ان کااستقبال کیااورانھیں گارڈآف آنرپیش کیا۔بعدازاں چیف جسٹس نے ضلع کچہری کابھی معائنہ کیا اورصورتحال کاجائزہ لینے کے بعدواپس ہائیکورٹ ملتان بینچ پہنچے جہاں وکلاء کے وفودسے ملاقاتیں کیں اورججز کے ہمراہ کھاناکھایا۔