زکریا یونیورسٹی کے سکیورٹی عملے نے ملنے والے 2لیپ ٹاپ مالکوں کے حوالے کردیئے

زکریا یونیورسٹی کے سکیورٹی عملے نے ملنے والے 2لیپ ٹاپ مالکوں کے حوالے کردیئے

  

ملتان (خصوصی رپورٹر)زکریا یونیورسٹی کے سکیورٹی عملے نے ملنے والے(بقیہ نمبر39صفحہ12پر )

2لیپ ٹاپ مالکوں کے حوالے کردیئے ، سکیورٹی کے خلاف مافیا ایک بار پھر سرگرم ہوگیا بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز سکیورٹی عملے ساجد علی ،رضوان اور عمران تارڑ کو دوران گشت دو لیپ ٹاپ ملے جو سکیورٹی آفیسر خلیل کھور کے حوالے کردیا گیا اس بیگ میں قیمتی سامان بھی تھا، تلاشی کے بعد ان کے مالکا ن کوبلایا گیا جس میں ایک لیپ ٹاپ پی ایچ ڈی سکالر عرفان غوری اور دوسرا حمزہ علی کا تھا، دونوں لیپ ٹاپ آراو ڈاکٹر مقرب اکبر کی موجودگی میں مالکان کے حوالے کردیئے گئے ، دوسری طرف مافیا ایک بار پھر سکیورٹی عملے کے خلاف سرگرم ہوگیا، جعلی تصاویر جاری کردیں جس پر سکیورٹی آفیسر کا کہنا ہے کہ 2016میں خریدے گئے ڈالے پر لوہے کی چادر ہے اسی طرح جس سکیورٹی گارڈ کو سویا ہوا دکھایا جارہا ہے اس کا نام منظور حسین ہے جس کو ایک سال قبل یونیورسٹی سے نکال دیا گیا ہے ، اس مہم کا مقصد یونیورسٹی کے سکیورٹی عملے پر دباو بڑھانا ہے جس کو ناکام بنایا جائے گا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -