ایف بی آر نے شادی میں امریکی ڈالرز اور ریال کی بارش کا نوٹس لے لیا

ایف بی آر نے شادی میں امریکی ڈالرز اور ریال کی بارش کا نوٹس لے لیا

  

رحیم یار خان (آئی این پی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے رحیم یار خان میں شادی کی تقریب کے دوران باراتیوں کی جانب سے ڈالر ‘ ریال اڑائے جانے کا نوٹس لیتے ہوئے دولہے اور دلہن کے اہل خانہ کے مالی وسائل سے متعلق تحقیقات شروع کر دیں۔ تفصیلات کے مطابق رحیم یاد خان میں ایسی شادی ہوئی جس میں شجاع آباد سے خان پور پہنچنے پر دلہے محمد ارشد کے باراتی دوستوں نے شہر میں داخل ہوتے ہی بس کی چھت پر کھڑے ہو کر امریکی ڈالرز اور سعودی ریال لٹائے یہی نہیں باراتی افراد نے موبائل فونز کی بارش بھی کی جس سے رحیم یار خان کے شہریوں کی چاندی ہو گئی۔ یہ خبر میڈیا کی زینت بھی بنی جس کے بعد کسی نے اس شادی میں شاہ خرچیوں پر واہ واہ کی تو کسی نے تنقید کا نشانہ بنایا۔ تاہم اب ان شاہ خرچیوں کا ایف بی آر (فیڈرل بورڈ آف ریونیو) نے نوٹس لے لیا ہے۔ ایف بی آر ذرائع کے مطابق باراتیوں کے امریکی ڈالرز، سعودی ریال اور موبائل فونز لْٹانے پر نوٹس لیا گیا۔ ایف بی آر نے دلہا اور دلہن کے مالی وسائل سے متعلق تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ایف بی آر ذرائع نے بتایا کہ دلہا دلہن اور ان کے اہل خانہ کے مالی وسائل کا جائزہ لے کر اس سے متعلق تحقیقات کی جائیں گی۔

ایف بی آر

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -