سیاست کا شوق نہیں‘ صرف صوبہ بہاول پور چاہیے‘ محمد علی درانی

سیاست کا شوق نہیں‘ صرف صوبہ بہاول پور چاہیے‘ محمد علی درانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاولپور،خانقاہ شریف(سٹی رپورٹر،نمائندہ پاکستان)متحدہ محاذ کے قائد محمدعلی درانی کی محمداکرم انصاری،محمدنوازناجی سے ملاقات، متحدہ محاذ کے قائدمحمدعلی درانی نے گزشتہ(بقیہ نمبر43صفحہ12پر )

روز محمدنواز ناجی اور محمداکرم انصاری سے ان کی رہائش گاہ پرخصوصی ملاقات کی۔ اس موقع پر محمدعلی درانی کے صاحبزادے حسین درانی اورحیدردرانی بھی موجود تھے اس موقع پر محمدعلی درانی نے یقین کیساتھ کہاکہ انشاء اللہ صوبہ بہاولپورعنقریب بحال ہوجائیگا محمدنواز ناجی نے کہاکہ اللہ کرے ایساہوجائے محمدعلی درانی نے کہاکہ بہاولپورکی سرزمین سے میرے بزرگوں کاتعلق ہے مجھے اس مٹی سے قدرتی انس ہے بحالی صوبہ بہاولپورکی تحریک پرکسی قسم کاسمجھوتہ کرنے کیلئے تیار نہیں یہ غداری ہوگی بعض سیاستدانوں نے الیکشن کی سیاست کیلئے صوبہ بحالی کانعرہ لگایاہواہے جوالیکشن کیساتھ ختم ہوجائیگامیں نے الیکشن نہیں لڑنا اورنہ ہی میراارادہ ہے اورنہ ہی میرے ساتھ چلنے والے میرے ساتھیوں میں سے کوئی الیکشن لڑے گا۔ میرااورمیرے مخلص ساتھیوں کامقصد صرف اورصرف بہاولپورکی صوبائی بحالی اوربہاولپورکے عوام اوران کی نسلوں کی حفاظت کرناہے ۔
محمد علی درانی