مقبوضہ بیت المقدس،امریکہ ٹرمپ کے فیصلے کی مخالف کرنیوالے ممالک کو دھمکیوں پر اتر آیا

مقبوضہ بیت المقدس،امریکہ ٹرمپ کے فیصلے کی مخالف کرنیوالے ممالک کو دھمکیوں ...

  

نیو یارک ( مانیٹرنگ ڈیسک )اقوام متحدہ کے لئے امریکی نمائندہ خصوصی نکی ہیلی نے خبردار کیا ہے کہ جنرل اسمبلی اجلاس کے دوران مقبوضہ بیت المقدس سے متعلق امریکی فیصلے کی مخالفت کرنے والے ممالک کے نام لیے جائیں گے اور ایک ایک ووٹ کا حساب رکھا جائے گا۔امریکہ کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کیے جانے کے اعلان کے حوالے سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ووٹنگ ہوگی تاہم اس سے قبل امریکی نمائندہ خصوصی نے مختلف سفیروں کو دھمکی آمیز خطوط لکھے ہیں۔نکی ہیلی نے اپنے خطوط میں لکھا ہے کہ جنرل اسمبلی میں قرارداد کی حمایت کرنے و الے ممالک کے نام صدر ٹرمپ کو بتاؤں گی اور مقبوضہ بیت المقدس سے متعلق قرارداد پر ایک ایک ووٹ کا حساب رکھا جائے گا۔

امریکی دھمکیاں

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -