تحفظ شی میل ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ٹرمپ فیصلے کیخلاف احتجاجی ریلی آج نکالی جائیگی

تحفظ شی میل ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ٹرمپ فیصلے کیخلاف احتجاجی ریلی آج ...

  

ملتان (سٹی رپورٹر)تحفظ شی میل ایسوسی ایشن کے زیراہتمام آج 21دسمبر بروز جمعرات ڈونلڈ ٹرمپ کی بیت المقدس کو اسرائیلی (بقیہ نمبر30صفحہ12پر )

دارالخلافہ بنائے جانے کے خلاف نواں شہر چوک سے پریس کلب تک دن دو بجے احتجاجی ریلی نکالی جائے گی ریلی کے موقع پر ڈونلڈ ٹرمپ کا پتلا و امریکی پرچم جوتوں کے ہار پہنا کر نذر آتش کئے جائیں گے جبکہ ریلی میں مظفر گڑھ، ملتان سمیت جنو بی پنجاب کے دیگر اضالع سے خواجہ سراؤں کی بڑی تعداد شرکت کرے گی ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -