پنجاب میں قومی اسمبلی کی 9 سیٹیں کم ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، شیخ رشید

پنجاب میں قومی اسمبلی کی 9 سیٹیں کم ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، شیخ رشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور رکن قومی اسمبلی شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پنجاب میں قومی اسمبلی کی 9 سیٹیں کم ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، فوج جمہوریت کے ساتھ ہے،انتخابات مقررہ وقت پر ہونے چاہئیں۔۔ بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ عام انتخابات 2018ء مقررہ وقت پر ہونے چاہئیں، انہوں نے کہا کہ سینیٹ میں حلقہ بندیوں کے بل کی منظوری کے بعد پنجاب میں قومی اسمبلی کی 9 نشستیں کم ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ انہوں نے کہا کہ فوج جمہوریت کیساتھ ہے جبکہ فوج کو عالمی سازشیں الجھانا چاہتی ہیں جس میں کئی نام شامل ہیں۔
شیخ رشید