آئندہ عام انتخابات اپنی کارکردگی کی بنیاد پر لڑینگے ،طلال چودھری

آئندہ عام انتخابات اپنی کارکردگی کی بنیاد پر لڑینگے ،طلال چودھری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ تبدیلی ووٹ کے ذریعے ہی آنی چاہئے، مسلم لیگ (ن) آئندہ عام انتخابات اپنی کارکردگی کی بنیاد پر لڑیگی ،2018ء میں برسر اقتدار آکر عام آدمی کے فائدے کیلئے قانون کی حکمرانی یقینی بنائینگے ، قانون کی بالادستی بارے عوام میں شعور پیدا کرینگے۔ بدھ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ملک میں عدلیہ کی بحالی ، لوگوں کو انصاف کی فراہمی کیلئے بھرپور جدوجہد کی ہے، انہوں نے کہا کہ ہم نظام میں اصلاحات لانا چاہتے ہیں ،اپنے مقاصد کے حصول تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم قانون کی بالادستی بارے عوام کے اندر شعور پیدا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی قانون کے مطابق آئین توڑنا ایک بڑا جرم ہے۔ انہوں نے کہا کہ تبدیلی ووٹ کے ذریعے ہی آنی چاہئے، عوام کے تیسری مرتبہ کے منتخب وزیراعظم محمد نواز شریف بھی ملک میں اپنی تیسری مدت پوری نہیں کرسکے ہیں۔
طلال چودھری