20 جنوری تک اساتذہ کے مطالبات منظوری کا نوٹیفکیشن ‘ مظاہرہ ختم

20 جنوری تک اساتذہ کے مطالبات منظوری کا نوٹیفکیشن ‘ مظاہرہ ختم

  

خانیوال (نما ئندہ پاکستان)پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررزا یسوسی کے زیر اہتمام ایم اے او کالج سے سیکریٹریٹ تک احتجاجی ریلی ہوئی اور سیکرٹریت کے سامنے مظاہرہ ہوا۔مظاہرے(بقیہ نمبر46صفحہ12پر )

میں پنجاب بھر کے کالجز سے اساتذہ شریک ہوئے ۔مظاہرے کی قیادت مرکزی صدر حافظ عبالخالق ندیم اور دیگر مرکزی اور ڈویژنل قائدین نے کی۔ احتجاج کے دوران محکمہ ہائر ایجوکیشن کے سپیشل سیکرٹری کی سربراہی میں بنائی گئی کمیٹی سے مذاکرات ہوئے جس میں طے پایا کہ 20جنوری تک مطالبات کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاجائے گا ۔مطالبات میں تنخواہوں کی کٹوتی کا خاتمہ ،چار درجاتی فارمولے میں بہتری ،ٹائم سکیل سمیت دیگر مطالبات شامل تھے۔پی پی ایل اے کی مذاکراتی ٹیم کی سربراہی مرکزی صدر حافظ عبدالخالق ندیم نے کی۔جبکہ ٹیم میں مرکزی جنرل سیکرٹری شیخ محمد یوسف،نائب صدر زاہد اعوان،سینئیر نائب صدر خاتون لالہ رخ بخاری اور لاہور ڈوژن کے صدر توصیف صادق شامل تھے۔مذاکرات کے بعد مظاہرین اپنے قائدین کے کہنے پر پرامن طور پر منتشر ہو گئے۔اس موقعہ پر تقریر کرتے ہوئے مرکزی صدر نے کہاکہ اگر مطالبات منظور نہ ہوئے تو 26جنوری کو پنجاب بھر کے کالج اساتذہ دوبارہ سیکریٹریٹ کے سامنے جمع ہوں گے اوراحتجاج کریں گے ۔اس سے قبل بھی احتجاج کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -