گنے کی کرشنگ میں تاخیر، آبادگاروں پریشان کیا جارہا ہے، عارف علوی

گنے کی کرشنگ میں تاخیر، آبادگاروں پریشان کیا جارہا ہے، عارف علوی

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عارف علو ی نے کہا ہے کہ سندھ میں پیپلز پارٹی کی سند ھ حکومت جان بوجھ کرگنے کی کرشنگ میں تاخیر کر کے آبادگاروں پریشان کررہی ہے۔ اس وقت سند ھ میں 33شوگر ملز ہیں جس میں سے 19 شوگر ملز پیپلز پارٹی کے صدر آصف زرداری کی ہیں۔ حکومت سندھ آبادگاروں کو پریشان اور مجبور کر کے ان سے سستے داموں گنااپنے من پسند شوگر ملز کو دلوانا چاہتی ہے۔ کریشنگ سیزن کا غیر ضروری التواء گنے کے کاشتکاروں میں دن بدن شدید بے چینی کا باعث بن رہا ہے سندھ حکومت ہرسال جان بوجھ کر کریشنگ سیزن لیٹ کرتی ہے تاکہ وہ کم وزن میں سندھ کے منظور نظر شوگر مالکان کو زیادہ سے زیادہ چینی کی ریکوری دیں سکے۔ یہ باتیں انہوں نے پارٹی سیکریٹریٹ ’’انصاف ہاؤس‘‘ کراچی میں اندورن سندھ سے آئے ہوئے کاشتکاروں کے وفد سے ملاقات کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہیں۔ڈاکٹر عارف علوی نے مزید کہا کہ کرشنگ کا عمل دیر سے شروع کیا جانا، پیداوار کا سرکاری طور پر طے شدہ معاوضہ نہ ملنا اور گنے کی فروخت کے بعد بر وقت رقم کا نہ ملنے پر160چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ اس سنگین صورتحال کا ازخود نوٹس لیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ گنے کے کاشتکار اپنی پیداوار کا مناسب معاوضہ حاصل کرنے کیلئے خوار ہو رہے ہیں انہیں ہر سال ایسے ہی مسائل کا سامنا رہتا ہیاور بااثر شوگر ملزمالکان کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے صوبائی حکومت گنے کے کاشت کاروں کو تنگ کرنے اور ان سے سستا گنے حاصل کرنے کے لئے کرشنگ میں تاخیر کی جاتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت سندھ کی اس نا انصافی سے سندھ کے غریب ہاریوں اور کاشت کاروں کو نا قابل تلافی نقصان ہوگا۔ سندھ حکومت کی غریب دشمن پالیسی سے سندھ کے عوام بے زار ہوچکے ہیں ۔ اس فرسودہ نظام کی تبدیلی کے لئے اب سندھ کے عوام نے تحریک انصاف اور چیئرمین عمران خان کے ساتھ چلنے کا عہد کرلیا ہے ۔تحریک انصاف مزدور، کسان اور غریب طبقے کی آواز ہے اور انکے حقوق کے حصول تک انکے لئے جدوجہد کر تی رہے گی۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -