کراچی،تاجروں سے تاوان وصول کرنیوالا جعلی اہلکار گرفتار

کراچی،تاجروں سے تاوان وصول کرنیوالا جعلی اہلکار گرفتار

  

کراچی(کرائم رپورٹر )کراچی میں پولیس نے تاجروں کو اغوا کر کے تاوان وصول کرنے والے جعلی پولیس اہلکار کو گرفتار کر لیاہے۔پولیس ذرائع کے مطابق پولیس نے ایک جعلی پولیس ہلکار کو گرفتار کرلیا ہے ،ملزم تاجروں کو اغو کر کے تاوان وصول کرتا تھا۔تاوان کی رقم ایزی پیسہ کے ذریعے وصول کی جاتی تھی۔پولیس کے مطابق ملزم دس سے زائد تاجروں کو اغو کر کے لاکھوں روپے بٹور چکا تھا۔گرفتار ملزم کے خلاف کھارادر تھانے میں مقدمہ بھی درج کرلیاگیا ہے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -