سندھ پولیس میں خواتین کے کوٹے میں اضافہ

سندھ پولیس میں خواتین کے کوٹے میں اضافہ

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ پولیس میں خواتین کے کوٹے میں اضافہ کردیاگیاہے،خواتین کا کوٹہ 5 فیصد تک بڑھا دیا گیاہے۔محکمہ داخلہ سندھ نے پولیس میں خواتین کاکوٹہ5فیصدبڑھانے کانوٹی فکیشن بھی جاری کردیاہے۔خواتین کے کوٹے میں اضافے کے بعد سندھ پولیس میں خواتین ڈی ایس پیز کی تعداد19 ہوگئی ہے اسی طرح خواتین انسپکٹرزکی تعداد 80تک پہنچ گئی ہے اور صنف مخالف سب انسپکٹروں کی تعداد187کردی گئی ہے۔سندھ پولیس میں خاتون اسسٹنٹ سب انسپکٹروں کی تعداد 347ہوگئی ہے جبکہ اتنی ہی تعداد میں ہیڈ کانسٹیبل بھی اضافہ کیا گیاہے۔ جبکہ خاتون ہیڈ کانسٹیبل اور کانسٹیبل کی تعداد4131 کردی گئی ہے.

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -