کاپی رائٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کے مرتکب 5 ملزم ساہیوال سے گرفتار

کاپی رائٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کے مرتکب 5 ملزم ساہیوال سے گرفتار

  

ملتان (کرائم رپورٹر )ایف آئی اے ملتان نے ساہیوال میں چھاپہ مار کر کاپی رائٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 5ملزمان(بقیہ نمبر53صفحہ12پر )

کو گرفتار کرلیا ہے۔گرفتار ملزمان عین اللہ، دلاور اورشہریار وغیرہ مستند کمپنیوں کے نام سے جعلی نسوار تیار کر کے فروخت کر رہے تھے۔ایف آئی اے نے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تین روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سب انسپکٹر خالد مئیو اور زبیر کونقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔

گرفتار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -