تھر میں معصوم بچوں کی اموات میں اضافہ ہورہاہے، مجاہد چنا

تھر میں معصوم بچوں کی اموات میں اضافہ ہورہاہے، مجاہد چنا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام کوٹ(خصوصی رپورٹ )جماعت اسلامی سندھ کے سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا نے تھر میں معصوم بچوں کی اموات میں مسلسل اضافہ ہورہاہے، صرف رواں ماہ 58 اور رواں سال570 سے زائد بچوں کی اموات ہوچکی ہے ،حکومتی بے حسی کی انتہا اور گڈ گورننس کے دعویدار حکمرانوں کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔ حکومت تھر میں غذائی قلت اور صوبہ بھر میں طبی سہولیات کی فرہمی کو یقینی بنانے کے لئے سنجیدہ اور کرپشن فری اقدامات کرے۔تھرپارکرکے صحافیوں کے وفدسے بات چیت کرتے ہوئے جماعت اسلامی رہنما کا کہنا تھاکہ تھر پارکر میں غذائی قلت اور طبی سہولیات کی عدم فراہمی کی وجہ سے مسلسل معصوم بچوں کی اموات پر عوامی احتجاج اور میڈیا کوریج کے باوجود حکمرانوں کے کانوں پرجوں تک نہیں رینگتی۔