رینجرز کے ہاتھوں گرفتار تین بھائی پولیس کے حوالے

رینجرز کے ہاتھوں گرفتار تین بھائی پولیس کے حوالے

  

کراچی(کرائم رپورٹر )کراچی میں رینجرز کے ہاتھوں گرفتار تین بھائیوں کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ ملزمان کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ وہ سیاسی اور مذہبی جماعتوں کو اسلحہ فراہم کرتے تھے۔رینجرز کے ہاتھوں رضویہ سے گرفتار ملزمان سچل پولیس کے حوالے کردیئے گئے۔ذرائع کے مطابق ملزم اعظم عباس ،عامر عباس اور آصف عباس بھائی ہیں۔دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ وہ سیاسی مذہبی اور لسانی جماعتوں کو اسلحہ فراہم کرتے تھے۔پولیس ذرائع کے مطابق ملزم عامرعباس ایم کیو ایم لندن کا کارکن اور ملزم اعظم عباس کے پیپلز پارٹی کے سابق رہنما سے قریبی مراسم ہیں۔ ملزمان کے گروہ میں چند پولیس افسران اور اہلکار بھی شامل ہیں۔انکشافات کے بعد اہم گرفتاریاں متوقع ہیں۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -