گورنمنٹ اسپتال 20سال سے پانی سے محروم

گورنمنٹ اسپتال 20سال سے پانی سے محروم

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کے علاقے ملیر سعود آباد میں واقع گورنمنٹ اسپتال 20برس سے پانی کی نعمت سے محروم ہے،اسپتال میں یہ صورتحال پیدا ہوگئی ہے کہ 20روپے کا واٹر کین خرید کر مریضوں کے ڈائیلاسز کئے جارہے ہیں، جس پر اسپتال انتظامیہ بھی پریشان ہے۔ملیر سعودآباد میں 200بستروں پر مشتمل سندھ گورنمنٹ اسپتال 20 برس سے پانی سے محروم ہے، جس کے بعد انتظامیہ نے اپنی مدد آپ کے تحت دس بورنگ کروائے ہیں تاہم مریضوں کی تکلیف کا ازالہ نہ ہوسکا۔سعودآباد اسپتال میں یومیہ بنیاد پر پانی کے کین لائے جاتے ہیں تاہم پانی کا بحران ختم نہیں ہورہا، جس کی وجہ سے انفیکشن کے پھیلا کا خطرہ منڈ لارہا ہے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -