لُڈن‘ ایم پی اے عرفان عقیل دولتانہ کا مختلف علاقوں کا دورہ‘ شادی غمی کی تقریبات میں شرکت

لُڈن‘ ایم پی اے عرفان عقیل دولتانہ کا مختلف علاقوں کا دورہ‘ شادی غمی کی ...

  

لڈن(نامہ نگار)ممبر صوبائی اسمبلی میاں عرفان عقیل دولتانہ نے اپنے حلقہ کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور کارکنان سے ملاقاتیں کیں ،انہوں نے پرویز خان بلوچ ،مہر اسماعیل آرائیں ودیگر(بقیہ نمبر22صفحہ7پر )

کارکنان کی شادیوں کی تقریبات میں شرکت کی اسکے علاوہ حلقہ میں ہونیوالی مختلف فوتیدگیوں پر ورثاء سے اظہار تعزیت بھی کی ،اس موقع پر میاں عرفان عقیل دولتانہ نے صحافیوں اور کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مسلم لیگ ن جمہوریت پر یقین رکھتی ہے اور ہمیشہ جمہوریت کی بقاء کیلئے قربانیاں دی ہیں ،انہوں نے کہاکہ ہماری حکومت نے ترقیاتی کاموں سے ملک کا نقشہ ہی بدل دیا ہے ،حلقہ پی پی 234اسکی زندہ مثال ہے جس میں کروڑوں روپے کے ترقیاتی کام ہماری کارکردگی کا منہ بولتا ثبو ت ہیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -