اہل سنت جماعتوں کے گرینڈ الائنس ’’نظام مصطفےٰ متحدہ محاذ‘‘ کے عہدیداران کا انتخاب آج کیا جائے گا

اہل سنت جماعتوں کے گرینڈ الائنس ’’نظام مصطفےٰ متحدہ محاذ‘‘ کے عہدیداران ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹی رپورٹر)اہل سنت جماعتوں کے گرینڈ الائنس ’’نظام مصطفیٰ متحدہ محاذ‘‘ کے دستور کی منظوری، سیاسی لائحہ عمل کا اعلان اور عہدیداران کا انتخاب آج کی جائے گا۔ محاذ (بقیہ نمبر23صفحہ7پر )

کے کوآرڈینیٹر صاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی نے کہا ہے کہ ’’نظام مصطفیٰ متحدہ محاذ‘‘ کا سربراہی اجلاس آج 21 دسمبر کو لاہور میں منعقد ہو گا۔ جس میں بدلتی ہوئی سیاسی صورت حال پر غور کر کے اہم فیصلے کئے جائیں گے اور اہل سنت کا مشترکہ انتخابی سیاسی لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔ اجلاس میں نظام مصطفیٰ متحدہ محاذ کے عہدیداران کا بھی انتخاب کیا جائے گا اور دستور کی منظوری دی جائے گی۔ اجلاس کی میزبانی سابق ایم این اے پیر میاں جلیل احمد شرقپوری کریں گے۔