امیر جماعت اسلامی پنجاب کی رٹ پر عدالت کا 22 دسمبر تک شوگر ملزنہ چلانے والے مالکان کیخلاف مقدمات درج کرکے رپورٹ پیش کرنیکا حکم

امیر جماعت اسلامی پنجاب کی رٹ پر عدالت کا 22 دسمبر تک شوگر ملزنہ چلانے والے ...

  

ملتان (سٹی رپورٹر)امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصوداحمدکی گنے کے کاشتکاروں کو ریلیف دینے اور شوگر مل مالکان کے خلاف(بقیہ نمبر24صفحہ7پر )

لاہور ہائیکورٹ میں دائرکردہ رٹ کی سماعت کے دوران گزشتہ روز عدالت عالیہ نے حکم دیا ہے کہ 22 دسمبر تک ملز نہ چلانے والے مالکان کے خلاف مقدمات درج کر کے رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے ۔عدالتی حکم پر کین کمشنر پنجاب ثناء اللہ بھی گزشتہ روزعدالت میں پیش ہوئے۔کین کمشنر نے عدالت کو بتایاکہ پنجاب حکومت کے ملز مالکان کو شوکاز نوٹس کے باوجودمالکان ملز نہیں چلا رہے ۔عدالت نے ملزم مالکان کو 180 روپے فی من قیمت کسانوں کو ادا کرنے سے متعلق بھی رپورٹ طلب کرلی ہے۔جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدکی درخواست پر سماعت کی۔امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد نے ایڈوکیٹ سیف الرحمان جسرا کے توسط سے درخواست دائر کی تھی ۔درخواست گزارنے یہ موقف اختیارکیا کہ قانون کے تحت مالکان شوگر ملز اکتوبر سے چلانے کے پابند ہیں۔شوگر ملز اکتوبر اور نومبر ختم ہونے کے باوجود نہیں چلائی جا رہیں ۔شوگر ملز نہ چلنے سے گنے کے کاشتکاروں کا شدید نقصان ہو رہا ہے۔

شوگر ملز احکامات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -