گھوسٹ ملازمین کی آڑ میں کروڑوں کا فراڈ کرنیوالے آڈیٹرز کیخلاف کارروائی مکمل

گھوسٹ ملازمین کی آڑ میں کروڑوں کا فراڈ کرنیوالے آڈیٹرز کیخلاف کارروائی مکمل

  

ملتان(نمائندہ خصوصی) ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس ملتان میں گھوسٹ ملازمین کی آڑ میں کروڑوں روپے مالیت کا فراڈ اور غبن کرنے والے آڈیٹرز کیخلاف کارروائی مکمل کرلی گئی ہے(بقیہ نمبر26صفحہ7پر )

اکاؤنٹ جنرل پنجاب نے سینئر آڈیٹر طاہر بخاری، مدثر دریشک، چوہدری طاہر اقبال اور اسمعیل کیخلاف کارروائی مکمل کرکے 23 کروڑ روپے سے زائد کے فراڈ کا ذمہ دار قرار دیا اور چاروں آڈیٹرز کو سرکاری نوکری سے برطرف کرکے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس میں داخلہ پر پابندی عائد کردی جبکہ ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر کو احکامات پر عملدرآمد کا حکم جاری کر دیا ہے بتایا گیا ہے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس ملتان کے افسران اور آڈیٹرز نے پنجاب کانسٹیبلری ملتان بٹالین 3 کے اکاؤنٹس عملہ کی ملی بھگت سے جعلی اور گھوسٹ ملازمین کے نام پر تنخواہیں ، بقایا جات اور جی پی فنڈ میں کروڑوں روپے کا فراڈ کیا تو اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب نے ڈیپارٹمنٹل انکوائری شروع کی جس میں ابتدائی طور پر 6 کروڑ روپے کا کیس سامنے آیا جس پر ایک انکوائری ٹیم تشکیل دی گئی جس نے2013 سے 2017ء تک ریکارڈ کی پڑتال کی تو 700 سے زائد بوگس ملازمین کے نام سامنے آئے جن کو معطل کرکے بحال ظاہر کیا گیا اور بقایا جات رقوم نکلوائی گئیں اسی طرح طاہر بخاری، مدثر دریشک اور پنجاب کانسٹیبلری کے اہل کار منیر نے جی پی فنڈ میں کروڑوں روپے کا فراڈ کیا اکاؤنٹ جنرل پنجاب کے کیس مکمل کرلیا نیب ملتان کو کارروائی کی سفارشات بھجوا دیں جو ابھی تک ٹامک ٹوئیاں مارنے میں مصروف ہے نیب کی سستی اور نااہلی کی وجہ سے ملزمان کیس کو قانونی طور پر ابھار رہے ہیں دوسری طرف انٹی کرپشن ملتان ریجن نے 10 ملزمان گرفتار کر کے 24 لاکھ روپے برآمد بھی کر لیے اب اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب نے بھی فراڈ کیس میں ملوث آڈیٹرز کیخلاف کارروائی مکمل کرکے نوکری سے برطرف کردیا بتایا گیا ہے اے جی پنجاب کی جانب سے سینئر آڈیٹر مدثر دریشک کو 16,820,3818 روپے محمد طاہر کو 155,637,900 روپے طاہر بخاری کو 74,38,041 روپے جبکہ محمد اسمعیل کو 6330,281 روپے چاروں آڈیٹرز کی غیر قانونی رقم کی ادائیگی کا ذمہ دار قرار دیا گیا جس کیخلاف گورنمنٹ سرونٹ آرڈر 1973ء کے تحت ڈس مس کیا گیا ہے اور ان پر سرکاری ریکارڈ تک رسائی پر پابندی بھی ظاہر کر دی چاروں آڈیٹرز کو ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس داخل ہونے سے روک دیا گیا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -