فاطمہ جناح ٹاؤن کے الاٹیز کو قبضہ دینے کیلئے تجاوزات کا خاتمہ

فاطمہ جناح ٹاؤن کے الاٹیز کو قبضہ دینے کیلئے تجاوزات کا خاتمہ

  

ملتان( نمائندہ خصوصی ) فاطمہ جناح ٹاؤن میں تمام تر ترقیاتی کاموں کو جلد از جلد مکمل کرنے کے لئے عمل ردآمد شروع کر دیا گیا۔ جس کے لے ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم نے فاطمہ جناح ٹاؤن کے اندر اور مین گیٹوں پر تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن کیا۔ آپریشن میں تمام تر عارضی(بقیہ نمبر28صفحہ7پر )

اور مستقل تجاوزات ختم کر کے سامان قبضہ میں لے لیا ۔ واضح رہے کہ ایم ڈی اے نے 31 مارچ 2018 تک فاطمہ جناح ٹاؤن کے تمام تر ترقیاتی کام مکمل کرنے ہیں اس کے لئے فاطمہ جناح ٹاؤن میں تجاوزات اور نا جائز قبضہ کے خلاف مسملسل آپریشن جاری رہے گا ایم ڈی اے ملتان نے فاطمہ جناح ٹاؤن فیز 1اور 2 کے الاٹیز کو موقع پر قبضہ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔فیصلے کی منظوری ایم ڈی اے گورننگ باڈی سے لی گئی ہے۔ 23 دسمبر بروز ہفتہ ایم ڈی اے ہیڈ آفس میں قرعہ اندازی کے ذریعے قبضہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ٹاؤن میں ان تمام الاٹیز کو موقع پر قبضہ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ جن کو پلاٹس الاٹ ہو چکے تھے۔ لیکن چند قانونی پیچیدگیوں کیوجہ سے قبضہ نہ دیا جا سکا تھا قرعہ اندازی ممبر صوبائی اسمبلی احسان الدین قریشی کی زیرسر پرستی ہوگی۔ مجموعی طور پر123 کے نام قرعہ اندازی میں شامل کئے جائیں گے۔جن لوگوں نے ایم ڈی اے کیطرف سے مورخہ 16-11-2017 کو جاری ہونے والے نوٹس کی تعمیل کرتے ہوئے اپنے بیان حلفی ایم ڈی ا ے میں جمع کرا دئے ہیں ۔ تا حال بیان حلفی جمع نہ کرانے والے افراد کو مورخہ 22-12-2017 بروز جمعہ تک بیان حلفی جمع کرانے کی مہلت بھی دی گئی ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -