سوسائٹی کا غیر قانونی اجراء‘ کواپریٹو ملتان کے سابق ڈسٹرکٹ آفیسر، انسپکٹر گرفتار

سوسائٹی کا غیر قانونی اجراء‘ کواپریٹو ملتان کے سابق ڈسٹرکٹ آفیسر، انسپکٹر ...

  

ملتان (نمائندہ خصوصی )نیب ملتان نے محمد ولایت خان ڈپٹی رجسٹرار بہاولپور ڈویثرن (سابقہ ڈسٹرکٹ آفیسر کوآپریٹو ملتان)(بقیہ نمبر29صفحہ7پر )

اور اقبال احمد سابقہ انسپکٹر کوآپریٹو ملتان کو غیر قانونی طور پر گورنمنٹ آفیشل کوآپریٹو ہاوس بلڈنگ سوسائٹی کے غیر قانونی اجراء کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق دونوں ملزمان نے2010 میں گورنمنٹ آفیشل کوآپریٹو ہاوسنگ بلڈنگ سوسائٹی کا غیر قانونی اجراء کیا جو کہ1959 سے متروک تھی۔. ابتدائی طور پر کوآپریٹو نے سوسائٹی کا اجراء کرنے سے انکار کر دیا تاہم، کوآپریٹو کے ملازمین کے لئے 5 فیصد کوٹہ کے وعدہ پر انتظامی کمیٹی نے غیر قانونی طور پر سوسائٹی کا اجراء کر دیااور قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 1946 پلاٹس آلاٹ کیے.غیر قانونی اجراء کے بعد انتظامی کمیٹی نے سوسائٹی کا آغاز دو مراحل میں کیامینجمنٹ کمیٹی نے ایم ڈی اے کے لوگو کاغیر قانونی طور استعمال کرتے ہوئے سادہ عوام کو دھوکہ دے کر کو 2.1 بلین روپے جمع کیا. دونوں ملزمان جج احتساب عدالت ملتان کے سامنے پیش کیے گئے۔جنہیں 13 دن کی قانونی کی حراست کے لیے انویسٹی گیشن آفیسر کے حوالے کر دیا گیا۔ایک دوسراملزم ملک نصیر احمد بھٹی نے حراست میں پہلے سے ہی انکشاف کیا ہے کہ ترقیاتی کاموں اور زمین کی خریداری کی مد میں 481 ملین رقم حاصل کر چکا ہے.

مزید :

ملتان صفحہ آخر -