پولیس لائنز ملتان میں 418 کانسٹیبلز کی بھرتی کا عمل جاری

پولیس لائنز ملتان میں 418 کانسٹیبلز کی بھرتی کا عمل جاری

  

ملتان(کرائم رپورٹر)پولیس لائنز ملتان میں 418 کانسٹیبلز کی بھرتی کا عمل جاری ہے ۔ جسمانی پیمائش کے آخری روزبھی سینکڑوں (بقیہ نمبر31صفحہ12پر )

امیدواروں نے شرکت کی۔معلوم ہوا ہے کہ جسمانی پیمائش میں کامیاب ہونے والے امیدوار فارم نمبر 01 سے 4633 تک21دسمبر کو صبح 7:30 بجے اور 4634 سے 6774 تک 22دسمبر کو دوڑ کے لیے پولیس لائنز ملتان حاضر آئیں گے۔کل 418 آسامیوں کے لیے 6774 امید وار حصہ لے رہے ہیں۔خواتین کے پندرہ فیصد کوٹہ کے لیے 322 خواتین امیدوار شامل ہیں۔ اب تک 4965 تک امیدواروں کی جسمانی پیمائش مکمل کر لی گئی ہے۔ جن میں 1664 امید وار پاس ہوئے جبکہ 1376 فیل ہوئے اور 1945 امیدوار جسمانی پیمائش میں شامل ہی نہ ہوئے۔ کامیاب ہونے والی خواتین امیدوا ر22دسمبر 10 بجے دوڑ کے لیے پولیس لائنز ملتان حاضر آئیں گی۔بھرتی کے اس عمل میں 06 ڈی ایس پیز، 13 انسپکٹرز، 13 سب انسپکٹرز، 24 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز، 15 ہیڈ کنسٹیبلز اور 13 کانسٹیبلز ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔ ریجنل پولیس آفیسر بہاولپور راجہ رفعت مختار کی سربراہی میں سٹی پولیس آفیسر ملتان سرفراز احمد فلکی اور ایس ایس پی اطہر وحید بھرتی کے سارے عمل نگرانی کر رہے ہیں۔ سٹی پولیس آفیسر ملتان سرفراز احمد فلکی کی طرف سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

بھرتی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -