صوبہ بھر کے تمام بلدیاتی اداروں کو کرسمس بھرپور انداز سے منانے کیلئے مراسلے جاری

صوبہ بھر کے تمام بلدیاتی اداروں کو کرسمس بھرپور انداز سے منانے کیلئے مراسلے ...

  

ملتان ( سپیشل رپورٹر) حکومت پنجاب نے صوبہ بھر کے تمام بلدیاتی ادار وں کو کرسمس بھر پور انداز میں منا نے کے لیے مراسلہ جاری کر (بقیہ نمبر34صفحہ12پر )

دیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی ہدایت پر صوبہ بھر کے تمام بلدیاتی ادارے کرسمس کے موقع پر تمام گرجا گھروں اور اس کے گرد و اطراف کو خوبصورت بنانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں اور صفائی کو ہر صورت فو قیت دی جائے۔وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے کرسمس کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کے لئے صوبہ بھر میں 22دسمبر سے ضلعی سطح پر کرسمس بازاروں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ جہاں ایک چھت تلے کھانے،پینے اور استعمال کی اشیاء ارزاں قیمتوں پر دستیاب ہو نگی۔ اس سلسلے میں بڑی بڑی کمپنیاں اپنے سٹال لگائیں گی۔ ہر کرسمس بازار میں سخت سکیورٹی انتظامات کئے جائیں گے۔ہر سال کی طرح مسیحی برادری سے اظہار یکجہتی کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے کیک کاٹنے کی تقریب آج 21دسمبر کو منعقد ہو گی۔ حکومت نے کرسمس کی آمد کو پیش نظر رکھتے ہوئے صوبہ بھر میں گرجا گھروں کی سیکیورٹی سخت کرنے کے احکامات دے دئے گئے ہیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -