17 کسی بدھلہ روڈ اور سردار پور روڈ پر حادثات‘ 3 افرادجاں بحق

17 کسی بدھلہ روڈ اور سردار پور روڈ پر حادثات‘ 3 افرادجاں بحق

  

ملتان، خانیوال، کبیروالا، اڈا کوٹ بہادر (کرائم رپورٹر،نامہ نگار، نمائندہ پاکستان) موٹر سائیکل اور بیل ریڑھی میں تصادم کے نتیجے میں 2 لڑکے جاں بحق ہوگئے ٹرالر سے ٹکرا کر موٹر سائیکل سوار شخص چل بسا تفصیل کیمطابق 12سالہ زبیر 10سالہ علی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جارہا تھا تیز رفتاری کے باعث بیل گاڑی سے ٹکرا گئے ،جس کے باعث دونوں شدید(بقیہ نمبر28صفحہ12پر )

زخمی ہوگئے،جنھیں نشتر منتقل کیا گیا تاہم 10 سالہ محمد علی جانبر نہ ہوسکا۔ دریں اثناء گزشتہ صبح نواحی چو کی نڑھول کا رہا ئشی ساٹھ سالہ محمد نواز موٹر سائیکل نمبر ی 2255/MNNپر سوار شہر آرہا تھا کہ سردار پور روڈ پر ذکیہ مسجد کے نزدیک مخالف سمت سے آنے والے تیز رفتار ٹرالر کی زد میں آگیا ٹرالر کی ٹکر سے محمد نواز زخموں کی تاب نہ لاتے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیاجب کہ موٹر سائیکل بھی چکنا چور ہو گیا حادثہ کا مرتکب ٹرالر ڈرائیور جائے حادثہ سے فرار ہو جانے میں کامیاب ہو گیا اطلا ع ملنے پر سٹی پو لیس نے ٹرالر تحویل میں لیتے کاروائی شروع کر دی ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -