میپکو بورڈ آف ڈائریکٹرز کی مہربانی ، ایکسیئن عہدہ کا افسر کمپنی سیکرٹری تعینات ‘ ساجد یعقوب کو کوٹھی بھی الاٹ

میپکو بورڈ آف ڈائریکٹرز کی مہربانی ، ایکسیئن عہدہ کا افسر کمپنی سیکرٹری ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (خصوصی رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاور کمپنی کی انتظامیہ اور بورڈ آف(بقیہ نمبر29صفحہ12پر )

ڈائریکٹرز کی خصوصی "مہربانی " کیباعث ایکسئین عہدہ کا افسر قواعد وضوابط کیبرعکس کمپنی سیکرٹری تعینات ہے۔ عہدہ کو بائی لاز اور قواعد کے مطابق پر کرنے کیلیے دومرتبہ اشتہار دیا گیا۔لیکن بعد ازاں سے آسامی پر قواعد کے مطابق تعیناتی کیلئے عملی اقدامات سے گریز کیا گیا۔ واضح رہے کہ 2005ء4 میں بطور سب ڈویڑنل افسر ساجد یعقوب انصاری کو سیکرٹری کمپنی کی تکنیکی معاونت کیلئے اسسٹنٹ کمپنی سیکرٹری تعینات کیا گیا تھا۔ کمپنی سیکرٹری کی ریٹائرمنٹ کے بعد ساجد یعقوب انصاری قائمقام ہوئے اور پھر اس پرکشش عہدیس ے چپک گئے۔ کارپوریٹ تجربہ اور بنیادی قابلیت نہ ہونے کیباوجود ساجد یعقوب انصاری بورڈ آف ڈائریکٹرزاور انتظامیہ کی آنکھوں کا تارا بن گئے۔ بورڈ آف ڈائریکٹرز کے تین سابق چیئرمینوں میاں رحمان نسیم، راجن سلطان پیرزادہ اور خالد مسعود خان کے ادوار میں چیئرمینوں اور ڈائریکٹر کے الاونسز کی ادائیگی اور دیگر امور سرانجام دیتے رہے۔ انتظامیہ اور بی او ڈی کے مابین" پل " کا کردار ادا کرنے پر انجینئر ساجد یعقوب انصاری کو الاٹمنٹ فہرست سے ہٹ کر غیر معمولی کیس کے طور پر کوٹھی الاٹ کی گئی۔ کمپنی سیکرٹری عہدہ کے لیے آنے والی درخواستوں پرکاروائی نہ ہونے میں میپکو کا ایڈمن ڈائریکٹوریٹ بھی اس سلسلہ میں کسی بھی کاروائی سے مسلسل چشم پوشی کا مرتکب ہورہا ہے۔
الاٹ