حویلی کورنگا‘ ساتویں جماعت کا طالب علم بے دردی سے قتل ‘ ملزم گرفتار

حویلی کورنگا‘ ساتویں جماعت کا طالب علم بے دردی سے قتل ‘ ملزم گرفتار

  

کبیروالا+اڈا کوٹ بہا در،کوٹ اسلام(نا مہ نگار+نمائندہ پاکستان)گھر(بقیہ نمبر41صفحہ12پر )

آئے اوبا ش رشتہ دار نے تیرہ سالہ معصوم بچے کو اغواء کر کے مبینہ بد فعلی کے بعد قتل کر دیا،نعش ویرا نے میں پھینک کر فرار، ڈی ایس پی کی قیا دت میں پو لیس کے چھا پے، اٹھا رہ گھنٹے بعد قاتل پکڑا گیا، قتل کا اعتراف کر لیا،واردات میں استعمال کیا جانے والا پستول بھی بر آمد، قاتل مقتول کا ہو نے والا بہنوئی تھا،تفصیل کے مطا بق گزشتہ شام نواحی چک 13/Dحویلی کورنگا کے رہا ئشی اللہ رکھا کا سالہ ساتویں جما عت کا طالبعلم بیٹا ذیشان احمد پراسرار طور پر لاپتہ ہو گیا جسکی تلاش کے لئے پولیس سمیت تمام لوگ بچے کو تلا ش کرتے رہے صبح گئے معصوم بچے کی نعش نواحی قبرستان کے نزدیک مل گئی پولیس نے اطلا ع ملنے پر نعش قبضہ میں لیتے قاتل کی تلا ش شروع کر دی ڈی ایس پی کبیروالا چوہدری حافظ سعید احمد نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ نعش ملنے کے بعد پولیس نے قتل کے شبہ میں پانچ مشتبہ افراد کو اپنی تحویل میں لیا تھا دوران تفتیش مقتول کے گھر سانگلہ ہل سے آئے مہمان مقتول کے ہو نے والے بہنوئی عنصر وینس نے قتل کا اعتراف کر لیا ، حویلی کورنگا پو لیس نے مقد مہ درج کر تے قتل میں استعمال کیا جانے والا تیس بور پستول بھی بر آمد کرلیا واضح رہے کہ مقتول ذیشان ماں باپ کا اکلوتا بیٹا تھا ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -