واپڈا ٹاؤن انتظامیہ کے غیر قانونی اقدامات رجسٹرار کوآپریٹو نے چارج شیٹ جاری کردی
ملتان (خصوصی رپورٹر)واپڈا ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی ( واپڈا ٹاؤن )(بقیہ نمبر42صفحہ12پر )
کامستقبل غیر قانونی اقدامات کے باعث خطرات سے دوچار ہوگیاہے۔ رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹیز پنجاب نے موجودہ سیکرٹری واپڈا ٹاؤن سے وضاحت طلب کرلی ہیکہ کس قانون اور ضابطے کے تحت وہ سیکرٹری عہدہ پرکام کررہے ہیں۔ رجسٹرار کوآپریٹوز نے سیکرٹری واپڈا ٹاؤن انجینئر ملک ساجد ڈومرا کو چارج شیٹ جاری کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق سابق سیکرٹری لیاقت علی میمن سے رجسٹرار آفس نے باضابطہ رابطہ کیا اور ان سے سوسائٹی کے امور ومعاملات کا حوالے سے تفصیلات وریکارڈ طلب کیا گیا۔ سابق سیکرٹری نے رجسٹرار آفس کو آگاہ کیا کہ سابق سی ای او میپکو مسعودصلاح الدین نیبطور صدر سوسائٹی ان سے جبراً استعفیٰ لیکر ملک ساجد ڈومرا کو سیکرٹری منتخب کرلیا تھا۔ رجسٹرار آفس کیمطابق سوسائٹی کے صدر اور منیجمنٹ کمیٹی کو نیا سیکرٹری از خود منتخب کرنے کا کوئی اختیار نہیں تھا اور کوآپریٹو سوسائٹیز بائی لاز اور ایکٹ کے تحت سیکرٹری کاانتخاب غیر قانونی ہے۔ کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ نے چارج شیٹ جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے۔