عمران خان اور طاہر القادری سیاسی سٹنٹ مین اوردونوں کی سوچ فاشسٹ ہے، سعد رفیق

عمران خان اور طاہر القادری سیاسی سٹنٹ مین اوردونوں کی سوچ فاشسٹ ہے، سعد رفیق
عمران خان اور طاہر القادری سیاسی سٹنٹ مین اوردونوں کی سوچ فاشسٹ ہے، سعد رفیق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر ریلوے اور مسلم لیگ ن کے رہنما سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان اورطاہرالقادری سیاسی سٹنٹ مین ہیں اور دونوں کی سوچ فاشسٹ ہے،سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں خواجہ سعد رفیق نے عمران خان اور طاہر القادری کو سیاسی سٹنٹ مین قرار دیتے ہوئے کہا کہ سربراہ تحریک انصاف اور عوامی تحریک دیانتداری سے ناواقف ہیں اوردونوں کے اقدامات جمہوریت کےخلاف ہیں۔
وزیر ریلوے نے پیپلزپارٹی کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری اس کھیل کا حصہ لگتے ہیں،شریک چیئرمین پیپلزپارٹی کو اپنی پوزیشن واضح کرنی چاہئے۔

لائیو ٹی وی پروگرامز، اپنی پسند کے ٹی وی چینل کی نشریات ابھی لائیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

مزید :

قومی -