چین نے شہباز شریف کو سب سے شاندار خوشخبری سنادی، وہ کام ہوگیا جس کا وزیر اعلیٰ کو ایک عرصے سے انتظار تھا

چین نے شہباز شریف کو سب سے شاندار خوشخبری سنادی، وہ کام ہوگیا جس کا وزیر ...
چین نے شہباز شریف کو سب سے شاندار خوشخبری سنادی، وہ کام ہوگیا جس کا وزیر اعلیٰ کو ایک عرصے سے انتظار تھا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) چین نے ملتان میٹرو بس پراجیکٹ میں کرپشن میں ملوث یابیت کمپنی کو بلیک لسٹ کردیا ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے چین کے اس فیصلے پر اظہارِ مسرت کیا ہے۔

ٹوئٹر پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے مختلف اخباروں میں چھپنے والی خبروں کی تصاویر شیئر کیں۔ یہ خبریں ملتان میٹرو بس پراجیکٹ میں کرپشن میں ملوث کمپنی یابیت سے متعلق ہیں جن میں بتایا گیا ہے کہ چین نے اس کمپنی کو بلیک لسٹ کردیا ہے جبکہ اس کے مالک کو بھاری جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ چینی حکومت کا مجھے ملتان میٹرو پراجیکٹ میں بدنام کرنے کی کوشش کرنے والی کمپنی کو بند کرنے کے فیصلے سے نہ صرف سچائی کا ثبوت سامنے آیا بلکہ یہ حق اور سچ کی فتح بھی ہوئی ہے۔ چینی حکومت کے اس اقدام نے پاکستانی حکومت اور عوام کی عزت میں اضافہ کیا ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -