نااہلی کا ملبہ دوسروں پر ڈال کر کرپٹ لیگ کا دامن صاف نہیں ہو سکتا: تحریک انصاف

نااہلی کا ملبہ دوسروں پر ڈال کر کرپٹ لیگ کا دامن صاف نہیں ہو سکتا: تحریک انصاف
نااہلی کا ملبہ دوسروں پر ڈال کر کرپٹ لیگ کا دامن صاف نہیں ہو سکتا: تحریک انصاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کور کمیٹی کے رکن و سابق گورنر چودھری محمد سرور سے مسلم کانفرنس آزاد کشمیر کے صدر سردار عتیق احمد خان نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی اس موقعہ پر چودھری محمد سرور نے کہا کہ خطے میں امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا کل نہیں آج ہی حل کرنا ہوگا۔ عبدالعلیم خان نے کہا کہ اپنی ناکامیوں کا ملبہ تحریک انصاف پر ڈالنے سے کرپٹ لیگ کا دامن صاف نہیں ہو سکتا نام نہاد خادم اعلیٰ کا واحد ہدف سرکاری خرچے پر زیادہ سے زیادہ اپنی ذات کی تشہیر کرنا ہے۔ رائے حسن نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف اداروں کے درمیان ٹکرائو کی پلاننگ کر رہے ہیں۔

لائیو ٹی وی پروگرامز، اپنی پسند کے ٹی وی چینل کی نشریات ابھی لائیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ پانامہ فیصلے کے بعد نواز شریف کی سیاست ہمیشہ کیلئے ختم ہو گئی ہے اور وہ زور و زبردستی کرکے دوبارہ انٹری کی کوشش میں ہیں مسرت چیمہ نے کہا کہ حیرت کی بات ہے کہ منصب سے الگ کئے جانے کے بعد نواز شریف نظام اور اداروں میں خرابیاں نظر آنا شروع ہو گئی ہیں۔ ڈاکٹر شاہد صدیق خان نے کہا ہے کہ نوازشریف تحریک کے نام پر ڈیل چاہتے ہیں۔