ٹوکن ٹیکس کی عدم ادائیگی پر گلوکار راحت فتح علی کی گاڑی تھانے میں بند

ٹوکن ٹیکس کی عدم ادائیگی پر گلوکار راحت فتح علی کی گاڑی تھانے میں بند
ٹوکن ٹیکس کی عدم ادائیگی پر گلوکار راحت فتح علی کی گاڑی تھانے میں بند

  

لاہور(آئی این پی)5 لاکھ روپے ٹوکن ٹیکس کی عدم ادائیگی پر گلوکار راحت فتح علی خان کی گاڑی تھانے میں بند کر دی گئی۔ معروف گلوکار راحت فتح علی خان کی گاڑی والٹن روڈ سے گزر رہی تھی کہ محکمہ ایکسائز کی ٹیم نے گاڑی کو روک کر کاغذات کی جانچ پڑتال کی۔ جانچ پڑتال کے دوران پتہ چلا کہ گاڑی کے پانچ سال سے ٹوکن شارٹ ہیں جس پر محکمہ ایکسائز کے اہلکاروں نے گاڑی تھانہ فیکٹری ایریا میں بند کرادی۔

لائیو ٹی وی پروگرامز، اپنی پسند کے ٹی وی چینل کی نشریات ابھی لائیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

مزید :

تفریح -