شیخ زاید ہسپتال میں ینگ ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل سٹاف میں جھگڑا، لاتوں، گھونسوں کا استعمال

شیخ زاید ہسپتال میں ینگ ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل سٹاف میں جھگڑا، لاتوں، گھونسوں ...
شیخ زاید ہسپتال میں ینگ ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل سٹاف میں جھگڑا، لاتوں، گھونسوں کا استعمال

  

لاہور (ویب ڈیسک) شیخ زاید ہسپتال میں ینگ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کے درمیان جھگڑا ہو گیا، دونوں جانب سے ایک دوسرے پر لاتوں اور گھونسوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا، ینگ ڈاکٹرز نے ہسپتال میں کام بند کرنے کا اعلان کر دیا۔ گزشتہ روز شیخ زید ہسپتال میں ینگ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف میں معمولی بات پر تلخ کلامی ہو گئی جس کے بعد نوبت جھگڑے تک پہنچ گئی۔ اطلاع ملنے پر ہسپتال میں موجود ینگ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف ایک دوسرے کے آمنے سامنے آگئے اور ہاتھا پائی کے بعد لاتوں اور گھونسوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔ اس دوران ہسپتال کے کیش کاﺅنٹر کے شیشے ٹوٹ گئے۔ ہسپتال انتظامیہ نے فوری طور پر پولیس طلب کرلی جس نے موقع پر پہنچ کر حالات کو قابو کیا۔ ہسپتال کے احاطے میں ایک دوسرے کے خلاف احتجاج بھی کیا گیا۔ انتظامیہ کی جانب سے واقعہ کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔

لائیو ٹی وی پروگرامز، اپنی پسند کے ٹی وی چینل کی نشریات ابھی لائیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -