قومی اسمبلی اجلاس، فاٹا اصلاحات بل پیش نہ کرنے پر اپوزیشن کا ایک بار پھر واک آﺅٹ،اجلاس ملتوی

قومی اسمبلی اجلاس، فاٹا اصلاحات بل پیش نہ کرنے پر اپوزیشن کا ایک بار پھر واک ...
قومی اسمبلی اجلاس، فاٹا اصلاحات بل پیش نہ کرنے پر اپوزیشن کا ایک بار پھر واک آﺅٹ،اجلاس ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)فاٹا اصلاحات بل پیش نہ کرنے پر اپوزیشن نے ایک بار پھرقومی اسمبلی اجلاس کا واک آﺅٹ کر دیا ، سپیکر نے کورم کی نشاندہی پر اجلاس ملتوی کردیا، تفصیلات کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا، پیپلزپارٹی کے رہنما نوید قمر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ قومی خزانے سے بھاری رقم ایوان پر خرچ ہوتی ہے لیکن کچھ حاصل نہیں ،قومی اسمبلی ایجنڈے سے فاٹاسے متعلق نکات راتوں رات نکال لئے جاتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ آج بھی قومی اسمبلی ایجنڈے میں فاٹابل نہیں ،حکومت کے وزیر نے خود تسلیم کیادھرنے پر حکومت تنہاہوگئی، حکومت کو تنہا رہ جانے کے معاملے سے سبق سیکھنا چاہیے ،نوید قمرنے کہا کہ حکومت فاٹا بل کو پارلیمنٹ میں پیش کرے،فاٹا کے عوام اپنے حقوق پرسمجھوتہ نہیں کریں گے۔

ایوان میں حکومتی وزیر عبدالقادر بلوچ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ فاٹا کے لوگوں کو جو حقوق ملنے ہیں مل جائیں گے ، فاٹا بل پر تھوڑا سا موقع اور دے دیں ، عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ اپوزیشن نے صرف فاٹا پر ایک نکتہ ذہن میں رکھا ہواہے ،فاٹا بل میں مزید تاخیر نہیں کریں گے جلد پیش کردیاجائےگا،انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی تین بار حکومت آئی انہیں کبھی فاٹابل لانے کی توفیق نہیں ہوئی ۔
قومی اسمبلی ایجنڈے میں فاٹا سے متعلق بل شامل نہ کرنے پر اپوزیشن ارکان قومی اسمبلی سے واک آﺅٹ کر گئے،سپیکر قومی اسمبلی نے کورم کی نشاندہی پر اجلاس ملتوی کردیا۔

لائیو ٹی وی پروگرامز، اپنی پسند کے ٹی وی چینل کی نشریات ابھی لائیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

مزید :

قومی -